رند بیتاب ہیں گھنگھور گھٹا چھائی ہے
رند بیتاب ہیں گھنگھور گھٹا چھائی ہے مے کدے گونج رہے ہیں وہ بہار آئی ہے بزم اغیار میں اس نے مجھے دریافت کیا بعد مدت کے اسے یاد مری آئی ہے کٹ ہی جاتی ہیں کسی طرح ہماری راتیں غم سلامت رہے وہ مونس تنہائی ہے قتل کرنے کو مرے آتے ہیں وہ تیغ بدست میں سمجھتا ہوں مرے حق میں مسیحائی ہے ان ...