منٹو
(۱)منٹو مر گیا۔ وہ میرا دوست تھا، اس کے مرنے پر میں روؤں یا نہ روؤں، یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔ اس کے متعلق ماتمی مضمون لکھتے ہوئے میں پوری سنگدلی سے کام لوں گا۔ یعنی منٹو ہی کی روایت پر عمل کروں گا۔ گاندھی جی، قائد اعظم، اختر شیرانی۔۔۔ تین آدمیوں کی موت پر میں نے منٹو کا عالم ...