Mohammad Hasan Askari

محمد حسن عسکری

ممتاز نقاد ، مترجم اور افسانہ نگار۔ اپنی غیر معمولی تنقیدی تحریروں کے لیے جانے جاتے ہیں جن کے ذریعے اردو تنقید میں کسی حد تک مغربی دانش سے واقفیت پیدا ہوئی۔ آخری برسوں میں اسلامی ادب کی نظریہ سازی کا کام بھی کیا۔

A prominent critic, translator and short story writer who made a mark for his critical views; he introduced Western thought and influenced the Urdu critical scenario. He worked on the reconstruction of Islamic thought during the fag end of his career.

محمد حسن عسکری کی رباعی

    پھسلن

    جمیل کا تو اس طرف خیال تک نہ گیا تھا، مگر ذاکر کے غیر متوقع طرزعمل نے اس کے دل میں بھی دلچسپی، ورنہ کم سے کم کھرچن سی تو ضرور پیدا کردی۔ وہ ہوا یوں کہ ایک دن مردانے میں ذاکر جمیل کی کمر میں ہاتھ ڈالے پلنگ پربیٹھا تھا کہ یکایک اندر سے نذرو نمودار ہوا۔اس نے ایک لمحے کے لیے ٹھٹک ...

    مزید پڑھیے

    چائے کی پیالی

    حالانکہ وہ یہ دیکھنا تو چاہتی تھی کہ اس ایک سال کے دوران میں کون کون سی نئی دکانیں کھلی ہیں، کون کون سے پرانے چہرے ابھی تک نظر آتے ہیں، وہ گورا گورا سنار کالڑکااب بھی دکان پر بیٹھا ہوا اپنے بالوں پر ہاتھ پھیرتا رہتا ہے یا نہیں، سنگر کے ایجنٹ کے یہاں وہ ننھی سی سینے کی مشین ابھی تک ...

    مزید پڑھیے

    حرام جادی

    دروازہ کی دھڑ دھڑ اور’’کواڑ کھولو‘‘ کی مسلسل اور ضدی چیخیں اس کے دماغ میں اس طرح گونجیں جیسے گہرے تاریک کنوئیں میں ڈول کے گرنے کی طویل، گرجتی ہوئی آواز۔ اس کی پر خواب او نیم رضا مند آنکھیں آہستہ آہستہ کھلیں لیکن دوسرے لمحہ ہی منہ اندھیرے کے ہلکے ہلکے اجالے میں ملی ہوئی سرمہ ...

    مزید پڑھیے

    ایک معمولی خط

    آپ کے اور میرے لیے تو یہ صرف ایک بے ضرر، بلکہ مزیدار، حماقت ہوتی جس پر اکیلے میں کیا دوسروں کوبھی سنا کر ہنسا جاسکتا ہے، مگر اس کا ذکر کرتے ہوئے اِسے ان اضطراری کمزوریوں میں شمار کرنا پڑے گا جن کی یاد ہمیشہ آنکھوں کے نیچے پسینہ لے آتی ہے، کیونکہ اس کی زندگی میں کمزوریوں کی تعداد ...

    مزید پڑھیے