Mohammad Atif Aleem

محمد عاطف علیم

معاصر پاکستانی افسانہ نگار۔بدلتے ہوئے تہذیبی و سماجی حالات ان کی کہانیوں کا مرکزی موضوع ہیں۔

Contemporary Pakistani story writer; known for his take on socio-cultural issues.

محمد عاطف علیم کے تمام مواد

10 افسانہ (Story)

    بیاں اک ناقابل بیاں کا

    (طربیہ خداوندی جدید ۔۲) میرا دس بائی بارہ فٹ کا کمرہ کہ ایک بے دیوار حجرہ ہائے ہفت بلا ہے خاصے کی چیز ہے۔تم اسے معلوم کائنات کا منی ایچر بھی کہہ سکتے ہو کہ یہاں کیا نہیں جس کی چاہ کی جائے۔کون ایسی سزا ہے جو میری مدارات کو موجود نہیں اور کون ایسامن بھاواں عذاب ہے جو میری دل بستگی ...

    مزید پڑھیے

    دھند میں لپٹا ہوا لایعنی وجود

    ایک تیز آواز اس کے خوابیدہ دماغ کی جھلیوں میں ارتعاش پیدا کرتی ہوئی گہرائیوں میں جذب ہوگئی۔ ایسی ہی دوسری آواز پر لگا جیسے دبیز جالے پر کسی نے پتھر پھینک دیا ہو۔ تیسری آواز پر وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا۔ باہر یقیناًکوئی تھا جس نے اس کا نام لے کر اسے پکارا تھا اور اب جواب کا منتظر کھڑا ...

    مزید پڑھیے

    لاوقت میں ایک منجمد مسافت

    وہ ایک طویل نیند سے جاگا تو کھویا گیا۔ اردگرد پھیلے جنگل میں کوئی قہر مچا تھا یا لگا کہ جیسے اس پر سے کوئی سانپ رینگ گیا ہو، وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھا۔ اس نے جیتی جاگتی دنیا میں واپسی پر آنکھیں مل کر حیرانی سے دیکھا کہ وہ کائی کی دبیز تہوں میں چھپے دیو قامت بوڑھے درختوں کے جھنڈ میں ...

    مزید پڑھیے

    خواب راستے پر تھمے قدم

    ایک طرف چمکیلے سبز مٹروں کا ڈھیر تھا اور دوسری طرف ان چھلکوں کا ڈھیر تھا جن میں سے دانے نکالے جاچکے تھے اور وہ ان کے بیچ جنگ زدہ سی بکھری بکھرائی، گھٹنوں پر پرات ٹکائے ایک منتشر عزم کے ساتھ دیر سے مٹر چھیلے جارہی تھی۔ اس بار جو اس نے ناخن گاڑ کر مٹرکی پھلی کو کھولا تو دیکھا کہ تین ...

    مزید پڑھیے

    مرگ بردوش

    وہ کہ جانے کس لاڈ بھرے لمحے گُگا کہہ کر پکاراگیا تھااس سمے موت کے گھیرے میں کھڑا ہانپ رہا تھا۔ وہ کھڑے کانوں دور سے آتی موت کی سرگوشیاں سن رہا تھااور جبلی طور پر جان رہا تھا کہ اس کی جانب سے کسی بھی غیر محتاط جنبش کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ اس پر پل پڑنے کیلئے اس کی جائے موجودگی ...

    مزید پڑھیے

تمام