ہائے وہ لوگ جو تھے روح و روان دہلی
ہائے وہ لوگ جو تھے روح و روان دہلی تا در خلد گئے کر کے گمان دہلی خر موسیٰ صعقا کی ہے تجلی پیدا بقعۂ نور ہے ہر ایک مکان دہلی چاندنی چوک کو سینہ کہیں اور قلعہ کو سر مسجد جامع کو ٹھہرائیں میان دہلی لام دہلی علم و ہائے کا شوشہ پرچم اب تو باقی ہے فقط نام و نشان دہلی کیا کوئی فتنہ ہے ...