Mohammad Ahmad Ramz

محمد احمد رمز

نئی غزل کے ممتاز شاعر

Prominent New Ghazal poet

محمد احمد رمز کے تمام مواد

33 غزل (Ghazal)

    چار سو سیل سپاہ مہ و اختر تیرا

    چار سو سیل سپاہ مہ و اختر تیرا سرحد شب سے گزرتا ہوا لشکر تیرا بے کراں تو ہی محاکات شب و روز میں ہے دشت ظلمت ترا رہوار منور تیرا کرۂ باد پہ صد رنگ مناظر تیرے حلقۂ ارض میں یک نقش سمندر تیرا حرف قرطاس جہت گیر ہے تفسیر تری عکس آئینۂ اورنگ ہے جوہر تیرا دام گرداب میں بپھری ہوئی ...

    مزید پڑھیے

    میرے لیے کیا شور بھنور کا کیا موجوں کی روانی

    میرے لیے کیا شور بھنور کا کیا موجوں کی روانی میری پیاس کے ساحل تک ہے تیرا بہتا پانی سارے امکانات میں روشن صرف یہی دو پہلو ایک ترا آئینہ خانہ اک میری حیرانی آج ہوں میں اپنے بستر پر کروٹ کروٹ بوجھل میری نیند سے آ کر الجھی اک بے رنگ کہانی ملنا جلنا رسم ہی ٹھہرا پھر کیا شکوہ ...

    مزید پڑھیے

    گھٹ کے مر جانے سے پہلے اپنی دیوار نفس میں در نکالو

    گھٹ کے مر جانے سے پہلے اپنی دیوار نفس میں در نکالو درد کے ویراں کھنڈر سے منظر بے نام کو باہر نکالو اب یہ عالم ہے کہ ہر سو ماورائے منتہا تک ہیں اڑانیں آشیاں تو اک قفس ہے باہر آ بھی جاؤ بال و پر نکالو خود تمہارے اپنے زد پر آ رہے ہیں اتنی سفاکی بھی چھوڑو کچھ زیادہ ہو گیا ہے تیغ ...

    مزید پڑھیے

    خلا میں ہو ارتعاش جیسے کچھ ایسا منظر ہے اور میں ہوں

    خلا میں ہو ارتعاش جیسے کچھ ایسا منظر ہے اور میں ہوں یہ کرب تخلیق کا دھواں ہے جو میرے اندر ہے اور میں ہوں ہزار رنگوں میں اپنی لہروں پہ شام ابھرتی ہے ڈوبتی ہے چہار اطراف آئینہ ہیں وہ زلف ابتر ہے اور میں ہوں مرے سوا کچھ نہیں کہیں بھی ازل ابد ایک خواب مستی زمیں قدم بھر ہے میرے نیچے ...

    مزید پڑھیے

    اٹھے غبار شور نفس تو وحشت مت کرنا

    اٹھے غبار شور نفس تو وحشت مت کرنا دشت دروں سے ہجرت کیسی ہجرت مت کرنا دریا سبزہ پھول ستارے اچھی خواہش ہے پتھر کانٹے دھوپ گرد سے نفرت مت کرنا اک سچ کی آواز میں ہیں جینے کے ہزار آہنگ لشکر کی کثرت پہ نہ جانا بیعت مت کرنا نیزۂ صبح پہ لے کر چلنا کل کا سورج شب میں مگر اعلان نوید نصرت ...

    مزید پڑھیے

تمام