Mohammad Abdul Hameed Siddiqi Nazar Lakhnawi

محمد عبد الحمید صدیقی نظر لکھنوی

محمد عبد الحمید صدیقی نظر لکھنوی کی غزل

    جہاں میں جنس وفا کم ہے کالعدم تو نہیں

    جہاں میں جنس وفا کم ہے کالعدم تو نہیں ہمارے حوصلۂ دل کو یہ بھی کم تو نہیں ہم ایک سانس میں پی جائیں جام جم تو نہیں سرشک غم ہیں پئیں گے پر ایک دم تو نہیں تمہارے قہر کی خاطر اکیلے ہم تو نہیں نگاہ مہر بھی ڈالو تمہیں قسم تو نہیں خدا کا گھر ہے مرا دل یہاں صنم تو نہیں یہ مے کدہ تو نہیں ...

    مزید پڑھیے

    آلودۂ عصیاں خود کہ ہے دل وہ مانع عصیاں کیا ہوگا

    آلودۂ عصیاں خود کہ ہے دل وہ مانع عصیاں کیا ہوگا جو اپنی حفاظت کر نہ سکا وہ میرا نگہباں کیا ہوگا ذوق دل شاہاں پیدا کر تاج سر شاہاں کیا ہوگا جو لٹ نہ سکے وہ ساماں کر لٹ جائے جو ساماں کیا ہوگا غم خانہ صنم خانہ ایواں یا خانۂ ویراں کیا ہوگا قصہ ہے دل دیوانہ کا حیراں ہوں کہ عنواں کیا ...

    مزید پڑھیے

    سر نہ سجدے سے اٹھا تاخیر پر تاخیر کر

    سر نہ سجدے سے اٹھا تاخیر پر تاخیر کر ذرے جو تحت جبیں آئے انہیں اکسیر کر بندۂ رب بن کے روشن اپنی تو تقدیر کر عالم کن ہے ترا قبضے میں یہ جاگیر کر اشک باری حب احمد انس مخلوق جہاں یہ ہیں اجزائے ثلاثہ ان سے دل تعمیر کر دامن ہستی میں تیرے جو ہیں ذرے خاک کے ضرب اللہ ہو سے اس مٹی کو پر ...

    مزید پڑھیے

    نظارہ کروں کیسے تری جلوہ گری کا

    نظارہ کروں کیسے تری جلوہ گری کا پردہ ابھی حائل ہے مری بے بصری کا اسلوب نیا راس نہیں چارہ گری کا بیمار پہ عالم ہے وہی بے خبری کا چسکا اسے اف پڑ ہی گیا در بدری کا کیا کیجیے انساں کی اس آشفتہ سری کا یہ راہ محبت ہے یہ کانٹوں سے بھری ہے مقدور نہیں سب کو مری ہم سفری کا ہمدم نہ اڑا ...

    مزید پڑھیے

    منزل ملے بے حوصلۂ جاں نہیں دیکھا

    منزل ملے بے حوصلۂ جاں نہیں دیکھا ہوتے ہوئے ایسا تو کبھی ہاں نہیں دیکھا غیر آئے گئے پھول چنے بو بھی اڑائی ہم ایسے کہ اپنا ہی گلستاں نہیں دیکھا دامن بھی سلامت ہے گریباں بھی سلامت اے جوش جنوں تجھ کو نمایاں نہیں دیکھا ہیں تیرے تسلط میں فضائیں بھی زمیں بھی تجھ میں ہی مگر ذوق ...

    مزید پڑھیے

    کہیے کس درجہ وہ خورشید جمال اچھا ہے

    کہیے کس درجہ وہ خورشید جمال اچھا ہے مختصر یہ کہ وہ آپ اپنی مثال اچھا ہے دوسروں کے دل نازک کا خیال اچھا ہے کوئی پوچھے تو میں کہہ دیتا ہوں حال اچھا ہے آئے دن کی تو نہیں ٹھیک جنوں خیزیٔ دل موسم گل تو یہ بس سال بہ سال اچھا ہے مجھ کو کافی ہے میں سمجھوں گا اسے حسن جواب بس وہ فرما دیں کہ ...

    مزید پڑھیے

    چہرہ ان کا صبح روشن گیسو جیسے کالی رات

    چہرہ ان کا صبح روشن گیسو جیسے کالی رات باتیں ان کی سبحان اللہ گویا قرآں کی آیات رخ کا جلوہ پنہاں رکھا پیدا کر کے مخلوقات حسن ظاہر سب نے دیکھا کس نے دیکھا حسن ذات جذبہ کی سب گرمی سردی بہتے اشکوں کی برسات ہم نے سارے موسم دیکھے ہم پر گزرے سب حالات غم کی ساری چالیں گہری بچتے بچتے ...

    مزید پڑھیے

    فتنہ زا فکر ہر اک دل سے نکال اچھا ہے

    فتنہ زا فکر ہر اک دل سے نکال اچھا ہے آئے گر حسن خیال اس کو سنبھال اچھا ہے میرے احساس خودی پر نہ کوئی زد آئے تو جو دے دے مجھے بے حرف سوال اچھا ہے آپ مانیں نہ برا گر تو کہوں اے ناصح صاحب قال سے تو صاحب حال اچھا ہے بے خیالی نہ رہے خام خیالی سے بچو دل میں بس جائے جو ان کا ہی خیال اچھا ...

    مزید پڑھیے

    مسلماں دیکھ کر اب دل کی حیرانی نہیں جاتی

    مسلماں دیکھ کر اب دل کی حیرانی نہیں جاتی کجا سیرت کہ صورت تک بھی پہچانی نہیں جاتی حدیث غم سنانے سے پریشانی نہیں جاتی مگر کچھ لوگ ہیں جن کی یہ نادانی نہیں جاتی جناب شیخ بول اٹھیں بہ ہر مبحث بہ ہر موقع کہ ان کی خوئے‌ پندار ہمہ دانی نہیں جاتی سنا سیل تمنا میں ہزاروں شہر دل ...

    مزید پڑھیے