Mirza Mayal Dehlvi

مرزا مائل دہلوی

مابعد کلاسکی شاعر،داغ دہلوی کے رنگ میں شعر گوئی کے مشہور

Prominent later-classical poet reflecting trends of Dagh Dehlavi style

مرزا مائل دہلوی کی غزل

    ڈوبا ہوا اٹھوں دم محشر شراب میں

    ڈوبا ہوا اٹھوں دم محشر شراب میں دے دیں کفن جو یار ڈبو کر شراب میں مانے نہ مانے کوئی پہ اتنا کہیں گے ہم ہے ذوق بے خودی تو مقرر شراب میں مانیں جو میری بات مریدان بے ریا دیں شیخ کو کفن تو ڈبو کر شراب میں کس کے خرام ناز سے ملتی ہے موج جام برپا ہے ایک فتنۂ محشر شراب میں وہ رند بادہ کش ...

    مزید پڑھیے

    واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کے لئے نہ چھیڑ (ردیف .. ا)

    واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کے لئے نہ چھیڑ دھڑکا مٹا ہوا ہے عذاب و ثواب کا یارب انہیں بہشت میں جانا نہ ہو نصیب جو لطف اٹھا چکے ہیں شب ماہتاب کا کیا کیا بگڑ رہے ہیں وہ بن بن کے بزم میں آشوب روزگار ہے عالم عتاب کا پھر چاہتا ہے دل کہ وہی تاک جھانک ہو پھڑ ڈھونڈھتا ہوں لطف سوال و جواب ...

    مزید پڑھیے

    بن بن کے بگڑ جائے گی تدبیر کہاں تک

    بن بن کے بگڑ جائے گی تدبیر کہاں تک چکر میں رکھے گی مجھے تقدیر کہاں تک کچھ غیر کی جانب نگہ ناز کی حد بھی کھاتا رہے محفل میں کوئی تیر کہاں تک جاتا ہوں اسے ڈھونڈنے محفل میں عدو کی دیکھوں تو بگڑتی ہے یہ تقدیر کہاں تک

    مزید پڑھیے

    ایسی کیا تھیں عتاب کی باتیں

    ایسی کیا تھیں عتاب کی باتیں میں تو کہتا تھا خواب کی باتیں کچھ غضب ہو رہی ہیں عارض سے زلف پر پیچ و تاب کی باتیں بے حجابی میں کیا غضب ہوگا جب یہ کچھ ہیں حجاب کی باتیں سر مرا اور نشان پائے عدو دیکھنا اضطراب کی باتیں ایک حضرت ہیں آپ بھی مائلؔ سن چکا ہوں جناب کی باتیں

    مزید پڑھیے

    کس منہ سے کروں میں تن عریاں کی شکایت

    کس منہ سے کروں میں تن عریاں کی شکایت داماں کی شکایت نہ گریباں کی شکایت کیسا ہی کھٹکتا رہے دل میں مرے پیکاں مجھ سے تو نہ ہوگی کبھی مہماں کی شکایت اتنا بھی تغافل نہیں اچھا کہیں تم کو کرنی نہ پڑے شورش پنہاں کی شکایت اللہ رکھے مرے تصور کو سلامت تجھ کو تو نہیں ہے شب ہجراں کی ...

    مزید پڑھیے

    آپ کیا ایک ستم گار بنے بیٹھے ہیں

    آپ کیا ایک ستم گار بنے بیٹھے ہیں غیر بھی تو مرے غم خوار بنے بیٹھے ہیں واعظوں کی بھی یہ توقیر ہے اللہ اللہ پاسبان در خمار بنے بیٹھے ہیں چشم ہے آب رواں سینے میں داغوں کی بہار ہم بھی اک تختہ گل زار بنے بیٹھے ہیں پوچھتے ہیں وہ مجھی سے یہ غضب تو دیکھو آپ بھی طالب دیدار بنے بیٹھے ...

    مزید پڑھیے

    تم لے کے اپنے ہاتھ میں خنجر نہ دیکھنا

    تم لے کے اپنے ہاتھ میں خنجر نہ دیکھنا اور دیکھنا تو تن پہ مرے سر نہ دیکھنا دشمن بھی میرے ساتھ ہی آتا ہے بزم میں تم کو قسم ہے آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا گر دیکھتے نہیں ہو ندامت سے جور کی تم اب تو دیکھ لو دم محشر نہ دیکھنا دل پر رہے گی نقش یہ بے مہریاں تری جانا اور اس طرح سے کہ مڑ کر نہ ...

    مزید پڑھیے

    پھر آ گئی اک بت پہ طبیعت کو ہوا کیا

    پھر آ گئی اک بت پہ طبیعت کو ہوا کیا ٹلتی ہی نہیں سر سے مصیبت کو ہوا کیا محروم پھر آیا در مے خانہ سے واعظ رندان قدح خوار کی ہمت کو ہوا کیا مقبول دعا ہو نہ اثر آہ و فغاں میں اس دور میں تاثیر محبت کو ہوا کیا اس حسن و لطافت پہ کیا سنگ دل ایسا حیرت میں ہوں اللہ کی حکمت کو ہوا کیا جاگے ...

    مزید پڑھیے

    تم خوب اڑاتے رہو خاکہ مرے دل کا

    تم خوب اڑاتے رہو خاکہ مرے دل کا پیدا نہیں دشمن کوئی تم سا مرے دل کا پھرتی ہے نظر میں کسی گیسو کی درازی بڑھتا ہی چلا جائے گا سودا مرے دل کا الٹی ہے نہ الٹیں گے نقاب رخ روشن مانا ہے نہ مانیں گے وہ کہنا مرے دل کا مائلؔ ترے اشعار سنوں بزم میں کیوں کر یہ راز کئے دیتے ہیں افشا میرے دل ...

    مزید پڑھیے

    باتیں ہیں واعظوں کی عذاب و ثواب کیا

    باتیں ہیں واعظوں کی عذاب و ثواب کیا دو دن کی زندگی میں حساب و کتاب کیا چاہی وفائے وعدہ تو پایا جواب کیا ہاں کہئے تو یہ آپ نے دیکھا ہے خواب کیا دل میں غضب کے جوش ہیں توبہ کی خیر ہو کرتی ہے دیکھیے یہ شب ماہتاب کیا یہ سب سہی کہ زلزلہ ہے تا فلک مگر شوخی تو اپنی دیکھ مرا اضطراب ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2