Mirza Mayal Dehlvi

مرزا مائل دہلوی

مابعد کلاسکی شاعر،داغ دہلوی کے رنگ میں شعر گوئی کے مشہور

Prominent later-classical poet reflecting trends of Dagh Dehlavi style

مرزا مائل دہلوی کے تمام مواد

14 غزل (Ghazal)

    ڈوبا ہوا اٹھوں دم محشر شراب میں

    ڈوبا ہوا اٹھوں دم محشر شراب میں دے دیں کفن جو یار ڈبو کر شراب میں مانے نہ مانے کوئی پہ اتنا کہیں گے ہم ہے ذوق بے خودی تو مقرر شراب میں مانیں جو میری بات مریدان بے ریا دیں شیخ کو کفن تو ڈبو کر شراب میں کس کے خرام ناز سے ملتی ہے موج جام برپا ہے ایک فتنۂ محشر شراب میں وہ رند بادہ کش ...

    مزید پڑھیے

    واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کے لئے نہ چھیڑ (ردیف .. ا)

    واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کے لئے نہ چھیڑ دھڑکا مٹا ہوا ہے عذاب و ثواب کا یارب انہیں بہشت میں جانا نہ ہو نصیب جو لطف اٹھا چکے ہیں شب ماہتاب کا کیا کیا بگڑ رہے ہیں وہ بن بن کے بزم میں آشوب روزگار ہے عالم عتاب کا پھر چاہتا ہے دل کہ وہی تاک جھانک ہو پھڑ ڈھونڈھتا ہوں لطف سوال و جواب ...

    مزید پڑھیے

    بن بن کے بگڑ جائے گی تدبیر کہاں تک

    بن بن کے بگڑ جائے گی تدبیر کہاں تک چکر میں رکھے گی مجھے تقدیر کہاں تک کچھ غیر کی جانب نگہ ناز کی حد بھی کھاتا رہے محفل میں کوئی تیر کہاں تک جاتا ہوں اسے ڈھونڈنے محفل میں عدو کی دیکھوں تو بگڑتی ہے یہ تقدیر کہاں تک

    مزید پڑھیے

    ایسی کیا تھیں عتاب کی باتیں

    ایسی کیا تھیں عتاب کی باتیں میں تو کہتا تھا خواب کی باتیں کچھ غضب ہو رہی ہیں عارض سے زلف پر پیچ و تاب کی باتیں بے حجابی میں کیا غضب ہوگا جب یہ کچھ ہیں حجاب کی باتیں سر مرا اور نشان پائے عدو دیکھنا اضطراب کی باتیں ایک حضرت ہیں آپ بھی مائلؔ سن چکا ہوں جناب کی باتیں

    مزید پڑھیے

    کس منہ سے کروں میں تن عریاں کی شکایت

    کس منہ سے کروں میں تن عریاں کی شکایت داماں کی شکایت نہ گریباں کی شکایت کیسا ہی کھٹکتا رہے دل میں مرے پیکاں مجھ سے تو نہ ہوگی کبھی مہماں کی شکایت اتنا بھی تغافل نہیں اچھا کہیں تم کو کرنی نہ پڑے شورش پنہاں کی شکایت اللہ رکھے مرے تصور کو سلامت تجھ کو تو نہیں ہے شب ہجراں کی ...

    مزید پڑھیے

تمام