وہ کون تھی؟
جس زمانے کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ اس وقت میری عمر نودس سال سے زیادہ نہیں تھی۔ آج کوچہ۔۔۔ کے آخری گوشے میں ایک شاندار حویلی نظر آرہی ہے۔ مگر اس زمانے میں اس جگہ ایک دومنزلہ مکان کھڑا تھا جو ابا جی ہی کی ملکیت میں تھا۔ اور ہمارے مکان کے بالکل قریب تھا۔ یہ مکان عموماً خالی پڑا رہتا ...