ایک کہانی
رات کل فضاؤں میں تیری ہی کہانی تھی ہم بھی سننے والے تھے دل کی پاسبانی تھی آسماں سے آمد تھی گم شدہ خیالوں کی جس قدر تصور تھا اتنی شادمانی تھی دور ساری دنیا سے اک نگر بسایا تھا اس کا ایک راجا تھا اس کی ایک رانی تھی زلف و رخ کی باتیں تھیں دن تھا اور راتیں تھیں صبح کتنی رنگیں تھی ...