Mariyam Irfan

مریم عرفان

پاکستان کی ہم عصر خاتون فکشن نویس۔ جدید سماجی موضوعات کے ساتھ عورت کے تئیں سماج کے استحصالی رویوں پر کہانیاں لکھنے کے لیے جانی جاتی ہیں۔

Contemporary female fiction writer from Pakistan known for her representations of acute social concerns, especially the exploitation of women

مریم عرفان کے تمام مواد

5 افسانہ (Story)

    ایک تھی جولی

    شہر میں سرکس لگ چکا تھا، رنگ برنگی کرسیاں پنڈال کے چاروں طرف سجی تھیں۔ کچھ تماشائی سرکس کے اندر جالیوں سے چمٹے ہوئے رِنگ میں موجود لوگوں کو پریکٹس کرتے دیکھ رہے تھے ۔ پنڈال میں ہنگامہ مچا تھا اور مائک والا بابو، بار بار مجمعے کو کرسیوں پر بیٹھنے کے لیے کہتا۔اتنے میں بڑے بڑے ...

    مزید پڑھیے

    جادو گرنی

    جس عمر میں لڑکیاں گڑیوں سے کھیلا کرتی ہیں وہ مردوں سے کھیلتی تھی۔ اس سے میری پہلی ملاقات چندا کے کوٹھے پر ہوئی تھی۔ میں نے آج تک اس جیسی باکمال لڑکی نہیں دیکھی، اگر وہ مغلیہ دور میں پیدا ہوتی تو یقیناًاکبر کے دربار کا دسواں رتن ہوتی۔ ان دنوں باراز حسن میں بیٹھا یہ رتن خوب اپنے ...

    مزید پڑھیے

    بدمعاش

    ماں نے میرانام بدرالدین رکھاتھاجو بعدمیں پیارسے بگڑکربدرو ہوگیا۔ویسے میری ماں کے پیاراوربگاڑمیں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔اس کی زندگی میں دو شادیاں اوربے شمارمعاشقے موجودہیں جنہوں نے مجھے ہمیشہ متاثرکیے رکھا۔پہلی شادی اس نے گھرسے بھاگ کرکی اورتین مہینے بعدطلاق لے کرواپس ...

    مزید پڑھیے

    زبیدہ

    گزرے زمانوں کا ذکرہے کہ ملک عدم میں زیبارونام کی کوئی شہزادی تھی،سانولارنگ،کھڑی ناک،لمبوتراچہرہ،بڑی بڑی آنکھیں اوربائیں گال پرتل۔وہ اپنی آنکھوں سے دانائی کاکام لیتی تھی،بادشاہ کی بڑی بیٹی ہونے کے ناتے اس کی رسائی تخت تک تھی۔وزراء اورمشیراس کی عقل کے معترف تھے اوربادشاہ ...

    مزید پڑھیے

    نارنگ

    ڈھوک سیال کی سیدو کبھی جلتا ہوا انگارہ تھی اور اب بجھی ہوئی راکھ۔ مٹی کے چولہے میں پڑی ہوئی راکھ جو صرف برتن ہی کالے کرتی ہے ۔ لوہے کے پائپ سے جتنی پھونکیں مار لو لکڑی سوکھ گئی تو سلگ نہیں سکتی لیکن وہ گیلی لکڑی تھی، جو آگ نہ بھی پکڑے مگر اس کا دھواں سامنے والے کی آنکھیں دکھانے ...

    مزید پڑھیے