Majrooh Sultanpuri

مجروح سلطانپوری

ہندوستان کے ممتاز ترین ترقی پسند غزل گو شاعر۔ ممتاز فلم نغمہ نگار۔ دادا صاحب پھالکے اعزاز سے سرفراز

One of the most lyrical of ghazal poets associated with progressive movement.Outstanding film lyricist. Recipient of Dada Sahab Phalke award.

مجروح سلطانپوری کے تمام مواد

37 غزل (Ghazal)

    مجھے سہل ہو گئیں منزلیں وہ ہوا کے رخ بھی بدل گئے

    مجھے سہل ہو گئیں منزلیں وہ ہوا کے رخ بھی بدل گئے ترا ہاتھ ہاتھ میں آ گیا کہ چراغ راہ میں جل گئے وہ لجائے میرے سوال پر کہ اٹھا سکے نہ جھکا کے سر اڑی زلف چہرہ پہ اس طرح کہ شبوں کے راز مچل گئے وہی بات جو وہ نہ کہہ سکے مرے شعر و نغمہ میں آ گئی وہی لب نہ میں جنہیں چھو سکا قدح شراب میں ڈھل ...

    مزید پڑھیے

    مجھ سے کہا جبریل جنوں نے یہ بھی وحیٔ الٰہی ہے

    مجھ سے کہا جبریل جنوں نے یہ بھی وحیٔ الٰہی ہے مذہب تو بس مذہب دل ہے باقی سب گمراہی ہے وہ جو ہوئے فردوس بدر تقصیر تھی وہ آدم کی مگر میرا عذاب در بدری میری نا کردہ گناہی ہے سنگ تو کوئی بڑھ کے اٹھاؤ شاخ ثمر کچھ دور نہیں جس کو بلندی سمجھے ہو ان ہاتھوں کی کوتاہی ہے پھر کوئی منظر پھر ...

    مزید پڑھیے

    ادائے طول سخن کیا وہ اختیار کرے

    ادائے طول سخن کیا وہ اختیار کرے جو عرض حال بہ طرز نگاہ یار کرے بہت ہی تلخ نوا ہوں مگر عزیز وطن میں کیا کروں جو ترا درد بے قرار کرے قدم کو فیض جنوں سے وہ حوصلہ ہے نصیب جو خار راہ کو بھی شمع رہ گزار کرے جگائیں ہم سفروں کو اٹھائیں پرچم شوق نہ جانے کب ہو سحر کون انتظار کرے مثال ملتی ...

    مزید پڑھیے

    خنجر کی طرح بوئے سمن تیز بہت ہے

    خنجر کی طرح بوئے سمن تیز بہت ہے موسم کی ہوا اب کے جنوں خیز بہت ہے راس آئے تو ہے چھاؤں بہت برگ و شجر کی ہاتھ آئے تو ہر شاخ ثمر ریز بہت ہے لوگو مری گل کاری وحشت کا صلہ کیا دیوانے کو اک حرف دل آویز بہت ہے منعم کی طرح پیر حرم پیتے ہیں وہ جام رندوں کو بھی جس جام سے پرہیز بہت ہے مصلوب ...

    مزید پڑھیے

    وہ جس پہ تمہیں شمع‌ سر رہ کا گماں ہے

    وہ جس پہ تمہیں شمع‌ سر رہ کا گماں ہے وہ شعلۂ آوارہ ہماری ہی زباں ہے اب ہاتھ ہمارے ہے عناں رخش جنوں کی اب سر پہ ہمارے کلہ سنگ بتاں ہے بس پھیر کے منہ خار قدم کھینچ رہے تھے دیکھا تو نہاں قافلۂ‌ ہم سفراں ہے چبھتے ہی بنی خار صفت پائے خزاں میں کیا کیجے بہت ہم کو غم لالہ رخاں ہے کام ...

    مزید پڑھیے

تمام