Maikash Nag Puri

میکش ناگپوری

میکش ناگپوری کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    بقدر ظرف محبت کا کاروبار چلے

    بقدر ظرف محبت کا کاروبار چلے مزہ تو جب ہے کہ ہر لمحہ ذکر یار چلے تری نگاہ کے جب اہل دل پہ وار چلے خزاں نصیب چمن جانب بہار چلے اتر نہ جائے کہیں تیرے حسن کی رنگت کہ تیری بزم سے اب تیرے جاں نثار چلے جو آ گئی کبھی سر دینے کی گھڑی اے دوست خوشی خوشی ترے دیوانے سوئے دار چلے اداس دیکھ ...

    مزید پڑھیے

    بھرم کھلنے نہ پائے بندگی کا

    بھرم کھلنے نہ پائے بندگی کا وہ ماتم کر رہے ہیں زندگی کا تعجب ہے خلوص دوستاں پر نہیں غم دشمنوں کی دشمنی کا بھڑک اٹھتی ہے دل میں آتش غم خیال آتا ہے جب ان کی گلی کا ابھی ہے بند آنکھ انسانیت کی ابھی دم گھٹ رہا ہے آدمی کا تمہاری یاد نے کی رہنمائی خیال آیا مجھے جب بے خودی کا لگی دل ...

    مزید پڑھیے

    غنچہ و گل میں تازگی نہ رہی

    غنچہ و گل میں تازگی نہ رہی اب بہاروں میں دل کشی نہ رہی اب تو قندیل دل کرو روشن بزم ہستی میں روشنی نہ رہی جو بھی کرنا ہے آج ہی کر لے کل یہ دنیا رہی رہی نہ رہی وہ گلے مل کے کیا ہوئے رخصت زندگی جان زندگی نہ رہی کر رہے ہیں وہ اہتمام غم اب تو میری خوشی خوشی نہ رہی مے کدہ ہو گیا تہہ و ...

    مزید پڑھیے

    زمیں کے چاند ستاروں کو نیند آتی ہے

    زمیں کے چاند ستاروں کو نیند آتی ہے حیات بخش بہاروں کو نیند آتی ہے ابھی چمن کا مقدر چمک نہیں سکتا ابھی چمن کی بہاروں کو نیند آتی ہے جنازہ اشکوں کا پلکوں کے دوش پر ہے ابھی اسی لئے تو نظاروں کو نیند آتی ہے نظام بزم گلستاں بدل گیا شاید چمن کی گود میں خاروں کو نیند آتی ہے اب انقلاب ...

    مزید پڑھیے

    احباب کے قریب محبت سے بیٹھیے

    احباب کے قریب محبت سے بیٹھیے عزت جو مل گئی ہے تو عزت سے بیٹھیے ان کی گلی میں جانا ضروری نہیں مگر جانا جو ہو گیا تو شرافت سے بیٹھیے انجام عشق ٹھیک ہی ہوگا جناب شیخ فرصت سے آ گئے ہو تو فرصت سے بیٹھیے ساحل سے ہر خوشی کا نظارہ فضول ہے طوفان غم میں رہ کے بھی ہمت سے بیٹھیے نفرت کی بات ...

    مزید پڑھیے

تمام