Mahshar Kazim Husain Lakhnavi

محشر کاظم حسین لکھنوی

محشر کاظم حسین لکھنوی کے تمام مواد

2 غزل (Ghazal)

    مدتیں ہو گئی ہیں چپ رہتے

    مدتیں ہو گئی ہیں چپ رہتے کوئی سنتا تو ہم بھی کچھ کہتے جل گیا خشک ہو کے دامن دل اشک آنکھوں سے اور کیا بہتے بات کی اور منہ کو آیا جگر اس سے بہتر یہی تھا چپ رہتے ہم کو جلدی نے موت کی مارا اور جیتے تو اور غم سہتے سب ہی سنتے تمہاری اے محشرؔ کوئی کہنے کی بات اگر کہتے

    مزید پڑھیے

    دیر تک اٹھ نہ سکا واں سے وہ دیوانۂ دوست

    دیر تک اٹھ نہ سکا واں سے وہ دیوانۂ دوست چھڑ گیا جب کہ کہیں بیٹھ کے افسانۂ دوست آج اٹھے جاتے ہیں درباں کی جفا سے لیکن زندگی بھر کہیں چھٹتا ہے در خانۂ دوست ہجر میں حالت دل کی ہیں وہ آنکھیں نگراں دیکھی تھی جن سے کبھی رونق‌ کاشانۂ دوست راہبر شوق دلی سر پہ اجل دل بیتاب بے خبر یوں ...

    مزید پڑھیے