محمودہ غازیہ کے تمام مواد

1 غزل (Ghazal)

    تم اس سے دوری بھی مت خواہ مخواہ میں رکھنا

    تم اس سے دوری بھی مت خواہ مخواہ میں رکھنا بس احتیاط سی اک رسم و راہ میں رکھنا تم اپنے رنگ نہاؤ تم اپنی موج اڑو مگر ہماری وفا بھی نگاہ میں رکھنا قبول گر نہ کرے وہ تو کیا ہمیں سر شام گلاب محفل ظل الہٰ میں رکھنا جو راس آئی اسے مسند شہی تو سنو شکستہ چوڑیاں اب رزم گاہ میں رکھنا بڑا ...

    مزید پڑھیے

7 نظم (Nazm)

    من تو شدم

    جنگل میں اگر تم نے دیکھا ہو، ہرن ہوتے ہیں ہرن کی سنہری کھال اور ہندو لڑکیوں جیسی گہری آنکھیں ان دیکھے شکاری کا پھینکا ہوا ایک تیر مرتے ہوئے ہرن کی آنکھیں باتیں کرتی ہیں یہ جانے بغیر کہ شکاری کون تھا خیر شکار اور شکاری میں کوئی فرق نہیں ایک تیر چلاتا ہے دوسرے کی آنکھیں باتیں کرتی ...

    مزید پڑھیے

    پناہ

    فضا میں معلق یہ شاخیں ہیں یا جڑیں ہیں اس بوڑھے برگد کی جس پہ زمین تنگ ہو گئی ہے ہماری طرح جس کو وقت نے بے وقت کیا ہے زمین ایک حد تک پناہ گاہ ہوتی ہے آسمان کی پناہ کی حد کوئی نہیں یہ شاخیں جو دوسرا روپ ہیں جڑوں کا زمین سے پلٹ کر آسمان کی کھیتی میں اگنے کو بے تاب ہیں آسمان اور زمین کے ...

    مزید پڑھیے

    دکھ کی پرچھائیں

    بے حسی کی دبیز چادریں سارے احساس سو گئے اور میں اپنی سوچوں سے ہو کے بے پردا اپنی آنکھوں کی ساری پرچھائیوں کو دیکھتی ہوں دھندلی پرچھائیوں کو دیکھتی ہوں میری تقدیر کی ندی پہ چلی دکھ کی لہروں پہ ناؤ آنکھوں کی کب کنارے پہ جا کے پہنچے گی دکھ کی لہروں پہ ناؤ آنکھوں کی

    مزید پڑھیے

    آغاز بہار کا پہلا دن

    مصائب الجھنیں بے تابیاں بے خوابیاں لکھوں مگر کھیتوں کی شادابی گلوں کی رونقیں کلیوں کا دھیما حسن روشن پھول انگارے فلک پر جگمگاتے ماہ و انجم کا سجیلا پن صبا کی شوخیاں نرمی ہوا کی گل کا پیراہن جو منظر مجھ سے باہر ہیں کبھی لگتا ہے شاید مجھ سے بہتر ہیں کبھی لگتا ہے مجھ کو کہ وہ بے ...

    مزید پڑھیے

    خوشبو

    خوشبو کے دن اور رنگوں کی کچھ راتیں رہ جاتی ہیں بھیگے بھیگے سے لمحوں کی برساتیں رہ جاتی ہیں تھم تھم جاتی ہے سرگوشی وقت گزرتا رہتا ہے کان کی بالی میں لہراتی کچھ باتیں رہ جاتی ہیں رات گزر جاتی ہے لیکن خواب رکے رہتے ہیں وہیں جاگتی آنکھوں میں اور خواہش کی سوغاتیں رہ جاتی ہیں غازیہؔ ...

    مزید پڑھیے

تمام