Lala Anoop Chand Aaftab Panipati

لالہ انوپ چند آفتاب پانی پتی

  • 1896 - 1968

لالہ انوپ چند آفتاب پانی پتی کی نظم

    پیارا وطن ہمارا

    لرزا تھا جس کے بچوں کا نام سن کے عالم ہوتا تھا جن کے آگے شیروں کا ختم دم خم جن کا اڑا ہمیشہ عرش بریں پہ پرچم عظمت کا جن کی ڈنکا بجتا رہے گا دائم ہندوستاں وہی ہے پیارا وطن ہمارا جس ملک میں کروڑوں بے مثل تھے دلاور لاکھوں تھے بھیم ارجن بلرام شیام رگھبرؔ تھے تیر جن کے زیور بستر تھے ...

    مزید پڑھیے

    مرقع عبرت

    جلوۂ حسن ازل آئے تصور میں اگر گوشۂ دل میں مچلتے ہوئے ارماں ہوں گے اک حسیں گور غریباں پہ ہوا یوں گویا یہ بھی کمبخت کبھی حضرت انساں ہوں گے پاؤں رکھتے بھی نزاکت سے اگر ہوں گے کہیں بے بدل حسن جہاں سوز پہ نازاں ہوں گے پھول بستر پہ بچھانے کو اگر حاصل تھے سیر کے واسطے باغ اور گلستاں ...

    مزید پڑھیے

    روح تغزل

    میں اپنے قلب میں جب نور عرفاں دیکھ لیتا ہوں تو ہر ذرہ میں اک خورشید تاباں دیکھ لیتا ہوں مٹا کر اپنی ہستی راہ حق میں کھل گئیں آنکھیں کہ مر کر زندگی کا راز پنہاں دیکھ لیتا ہوں حقیقی عشق کا جذبہ ہے دل میں جس کی برکت سے حیات اور موت کے اسرار عریاں دیکھ لیتا ہوں کئے ہیں عشق اور الفت ...

    مزید پڑھیے

    شاعر کے دل کی تمنا

    مٹ جائیں ملک سے بغض و حسد اور دل میں وطن کی عزت ہو دامن میں فضاؤں کے ہر جا اک امن و سکوں کی ثروت ہو سینے ہوں پاک کدورت سے ہر لب پر نغمۂ الفت ہو فردوس بریں کا نمونہ پھر دنیا میں پیارا بھارت ہو الفت کا سر میں سودا ہے جذبات کا طوفاں برپا ہے گھر گھر میں پریم کی گنگا ہو شاعر کے دل کی ...

    مزید پڑھیے

    جذبات آفتاب

    آہ میں اے دل مظلوم اثر پیدا کر جس میں سودائے محبت ہو وہ سر پیدا کر غم کا طوفاں بھی اگر آئے تو کچھ فکر نہ کر قوم کا درد ہر اک دل میں مگر پیدا کر ظلمت غم کا نشاں تک نہ نظر آئے کہیں وہ خیالات کی دنیا میں سحر پیدا کر سرفروشوں کی طرح پہلے مٹا دے خود کو ہند کی خاک سے پھر لعل و گہر پیدا ...

    مزید پڑھیے

    جذبات

    غم کی چھا جائے گی دنیا میں گھٹا میرے بعد اور برسیں گے بہت تیر بلا میرے بعد دیکھنا حشر کیا ہوتا ہے کہ جب آئے گی در و دیوار سے رونے کی صدا میرے بعد بجلیاں چمکیں گی آلام و مصائب کی اگر غم کی چل جائے گی ہر سمت ہوا میرے بعد اپنی ٹھوکر سے مری قبر کو ڈھایا آ کر ظلم یہ اور بھی ظالم نے ...

    مزید پڑھیے