Lala Anoop Chand Aaftab Panipati

لالہ انوپ چند آفتاب پانی پتی

  • 1896 - 1968

لالہ انوپ چند آفتاب پانی پتی کے تمام مواد

6 نظم (Nazm)

    پیارا وطن ہمارا

    لرزا تھا جس کے بچوں کا نام سن کے عالم ہوتا تھا جن کے آگے شیروں کا ختم دم خم جن کا اڑا ہمیشہ عرش بریں پہ پرچم عظمت کا جن کی ڈنکا بجتا رہے گا دائم ہندوستاں وہی ہے پیارا وطن ہمارا جس ملک میں کروڑوں بے مثل تھے دلاور لاکھوں تھے بھیم ارجن بلرام شیام رگھبرؔ تھے تیر جن کے زیور بستر تھے ...

    مزید پڑھیے

    مرقع عبرت

    جلوۂ حسن ازل آئے تصور میں اگر گوشۂ دل میں مچلتے ہوئے ارماں ہوں گے اک حسیں گور غریباں پہ ہوا یوں گویا یہ بھی کمبخت کبھی حضرت انساں ہوں گے پاؤں رکھتے بھی نزاکت سے اگر ہوں گے کہیں بے بدل حسن جہاں سوز پہ نازاں ہوں گے پھول بستر پہ بچھانے کو اگر حاصل تھے سیر کے واسطے باغ اور گلستاں ...

    مزید پڑھیے

    روح تغزل

    میں اپنے قلب میں جب نور عرفاں دیکھ لیتا ہوں تو ہر ذرہ میں اک خورشید تاباں دیکھ لیتا ہوں مٹا کر اپنی ہستی راہ حق میں کھل گئیں آنکھیں کہ مر کر زندگی کا راز پنہاں دیکھ لیتا ہوں حقیقی عشق کا جذبہ ہے دل میں جس کی برکت سے حیات اور موت کے اسرار عریاں دیکھ لیتا ہوں کئے ہیں عشق اور الفت ...

    مزید پڑھیے

    شاعر کے دل کی تمنا

    مٹ جائیں ملک سے بغض و حسد اور دل میں وطن کی عزت ہو دامن میں فضاؤں کے ہر جا اک امن و سکوں کی ثروت ہو سینے ہوں پاک کدورت سے ہر لب پر نغمۂ الفت ہو فردوس بریں کا نمونہ پھر دنیا میں پیارا بھارت ہو الفت کا سر میں سودا ہے جذبات کا طوفاں برپا ہے گھر گھر میں پریم کی گنگا ہو شاعر کے دل کی ...

    مزید پڑھیے

    جذبات آفتاب

    آہ میں اے دل مظلوم اثر پیدا کر جس میں سودائے محبت ہو وہ سر پیدا کر غم کا طوفاں بھی اگر آئے تو کچھ فکر نہ کر قوم کا درد ہر اک دل میں مگر پیدا کر ظلمت غم کا نشاں تک نہ نظر آئے کہیں وہ خیالات کی دنیا میں سحر پیدا کر سرفروشوں کی طرح پہلے مٹا دے خود کو ہند کی خاک سے پھر لعل و گہر پیدا ...

    مزید پڑھیے

تمام