چھپکلی
کار سے اترتی مسز ڈالمیا کے ذہن میں صرف ایک ہی سوچ ہلچل مچائے ہوئے تھی۔۔۔ کلب کے فینسی ڈریس مقالہ میں پہلا انعام حاصل کرناہی ہوگا۔۔۔کسی بھی طرح ۔۔۔صرف ایک ہی دن رہ گیا ہے۔۔۔ اور اب تک کوئی نایاب آئیڈیا گرفت میں نہیں آیا، کام بننے والا نہیں ہے شاید۔ پہلا انعام۔۔۔ جس کے بدلے میں ...