Khursheed Hayat

خورشید حیات

ستر کی دھائی کے اہم افسانہ نگاروں میں شامل، اپنے افسانوں میں غیر روایتی خٰیالات کے لئے جانے جاتے ہیں۔

One of the important short story writers to emerge in the 70s; known for his iconoclasm.

خورشید حیات کے تمام مواد

9 افسانہ (Story)

    آدم خور

    کہانی تو ہم سب کے اندر سمندر کی لہروں کی طرح ابھرتی ڈوبتی رہتی ہے ۔ سمندر میں میں ہوں / مجھ میں سمندر / بارش کی بوندیں سمندر میں / اور سمندر بارش کی بوندوں میں / مجھے قریب سے دیکھو / پہچانو / ابھرتی ڈوبتی لہریں تم سے کیا کہہ رہی ہیں ؟ آدمی ، سانپ سے بھی زہریلا آدمی - آدمی ، ہرے بھرے ...

    مزید پڑھیے

    تتلی سہیلی حویلی

    رْوح کی انگنائی میں / حنائی رنگ ساعتوں میں / نرم انْگلیوں کے پوروں پر / پھول– خوشبو منظر لکھ / پھْر سے اْڑ گئی تتلی ۔پہلی بار جب اْس نے اْسے دیکھا تھا تو ایک خواب نے پرندوں کی طرح اپنے پر پھیلائے تھے ۔اْسے محسوس ہوا کہ اب وہ زندگی کی راہ کے آخری چھْور تک صرف اْسی کا ہو کر رہ جانے ...

    مزید پڑھیے

    پانچ اُنگلیاں

    میری بیٹیاں بغل میں لیٹی ہیں، خوبصورت سی، پیاری پیاری۔ نرم ہتھیلیاں، چھوٹی بڑی انگلیاں۔ بیٹیاں گھروں میں چڑیوں کی طرح چہکتی ہیں۔ ان کی دلکش آوازیں گاؤں میں ندیوں کی طرح بہتی ہیں۔ انھیں دیکھ کر دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ رحمن ان ہاتھوں کوڈاکٹر کے ہاتھ بنانا جو مفت میں غریبوں کا ...

    مزید پڑھیے

    پہاڑ، ندی، عورت

    سامنے والی برتھ پر بیٹھی وہ، اپنی انگلیوں میں پھنسے برش سے، کینوس پر اتر آئے الگ الگ رنگوں میں بہت پیچھے کی طرف چھوٹتی ہوئی زندگی کے ان گلیاروں کو ڈھونڈ رہی تھی جہاں اٹکن چٹکن دہی چٹاکن کا کھیل تو تھا مگر لکیریں نہیں تھیں۔ بے چینی کے عالم میں اس نے HA-1 کوچ کی کھڑکی سے سرمئی بادلوں ...

    مزید پڑھیے

    خبر ہونے تک

    میں نے جب کبھی حقیقت کا سامنا کرنا چاہا ہے تو خود کو اپاہج محسوس کیا ہے۔ انسان، کتنا بے بس ہے، وقت کے ہاتھوں کا کھلونا، اس پر یہ تیور کہ میں انقلاب لا سکتا ہوں۔ زندگی تیز رفتار سے چلتی رہتی ہے اور انسان خواب اور حقیقت کے دو راہے سے گذرتارہتا ہے۔ کبھی اسے محسوس ہوتا ہے کہ ہر خواب ...

    مزید پڑھیے

تمام