Khumar Barabankavi

خمارؔ بارہ بنکوی

مقبول عام شاعر، فلمی نغمے بھی لکھے

Popular poet who also penned film lyrics.

خمارؔ بارہ بنکوی کے تمام مواد

30 غزل (Ghazal)

    ہوش زدہ نادان سے ڈر

    ہوش زدہ نادان سے ڈر بات سمجھ انسان سے ڈر ترک محبت بھی ہے فریب ٹھہرے ہوئے طوفان سے ڈر راہ جنوں ہے راہ نجات کفر سے بھاگ ایمان سے ڈر دوری و قربت کچھ بھی نہیں عشق میں اطمینان سے ڈر موت بھی اتنی تلخ نہیں دوستوں کے احسان سے ڈر ایک تبسم کم نہ سمجھ آنسوؤں کے طوفان سے ڈر ہونٹھ ہنسیں ...

    مزید پڑھیے

    مجھ کو یہ جان و دل قبول نغمے کو نغمہ ہی سمجھ

    مجھ کو یہ جان و دل قبول نغمے کو نغمہ ہی سمجھ ساز یہ بیتتی ہے کیا یہ بھی کبھی کبھی سمجھ عشق ہے تشنگی کا نام توڑ دے گر ملے بھی جام شدت تشنگی نہ دیکھ لذت تشنگی سمجھ حسن کی مہربانیاں عشق کے حق میں زہر ہیں حسن کے اجتناب تک عشق کی زندگی سمجھ ترک تعلقات بھی عین تعلقات ہے آگ بجھی ہوئی نہ ...

    مزید پڑھیے

    ہنسنے والے اب ایک کام کریں

    ہنسنے والے اب ایک کام کریں جشن گریہ کا اہتمام کریں ہم بھی کر لیں جو روشنی گھر میں پھر اندھیرے کہاں قیام کریں مجھ کو محرومیٔ نظارہ قبول آپ جلوے نہ اپنے عام کریں اک گزارش ہے حضرت ناصح آپ اب اور کوئی کام کریں آ چلیں اس کے در پہ اب اے دل زندگی کا سفر تمام کریں ہاتھ اٹھتا نہیں ہے ...

    مزید پڑھیے

    سجدوں کی رسم کہن کو ہوش گنوا کے بھول جا

    سجدوں کی رسم کہن کو ہوش گنوا کے بھول جا سنگ در حبیب پر سر کو جھکا کے بھول جا عشق کو برقرار رکھ دل کو لگا کے بھول جا اس سے بھی مطمئن نہ ہو اس کو بھی پا کے بھول جا دل سے تڑپ جدا نہ کر ساز کو بے صدا نہ کر درد جو ہو فغاں طلب ہونٹھ ہلا کے بھول جا درد اٹھے اٹھا کرے چوٹ لگے لگا کرے کچھ بھی ...

    مزید پڑھیے

    وہ ہمیں جس قدر آزماتے رہے

    وہ ہمیں جس قدر آزماتے رہے اپنی ہی مشکلوں کو بڑھاتے رہے وہ اکیلے میں بھی جو لجاتے رہے ہو نہ ہو ان کو ہم یاد آتے رہے یاد کرنے پہ بھی دوست آئے نہ یاد دوستوں کے کرم یاد آتے رہے آنکھیں سوکھی ہوئی ندیاں بن گئیں اور طوفاں بدستور آتے رہے پیار سے ان کا انکار برحق مگر لب یہ کیوں دیر تک ...

    مزید پڑھیے

تمام