مکاں نزدیک ہے یا لا مکاں نزدیک پڑتا ہے
مکاں نزدیک ہے یا لا مکاں نزدیک پڑتا ہے کہیں آ جاؤ مجھ کو ہر جہاں نزدیک پڑتا ہے جہاں تم ہو وہاں سے دور پڑتی ہے زمیں میری جہاں میں ہوں وہاں سے آسماں نزدیک پڑتا ہے سنا ہے اک جہان بے نہایت ہو مگر پھر بھی یہ طے ہے بیکراں کو بے کراں نزدیک پڑتا ہے چلے آتے ہیں ہم اک دوسرے کی سمت میں ...