Khan Rizwan

خان رضوان

نئی نسل کے شاعر

Upcoming Poet

خان رضوان کے تمام مواد

3 مضمون (Articles)

    عرفان صدیقی کی شاعری کا استعاراتی نظام

    عرفان صدیقی کی شاعری میں کربلا کے معنوی اور استعاراتی پہلو نمایاں نہ بھی ہوتے تب بھی چوں کہ ان کی شاعری میں خیال، فنی رموز، تخیل کی بلندی، فکری صلابت اس قدر برتے گئے ہیں کہ شاعری دور سے پہچانی جاتی۔ اس میں دورائے نہیں کہ عرفان صدیقی نے کربلا کے تاریخی، مذہبی اورجذباتی واقعہ ...

    مزید پڑھیے

    ساحرلدھیانوی کی شاعری

    ساحرلدھیانوی (۸مارچ ۱۹۲۱ء۔ ۲۵اکتوبر۱۹۸۰ء) کا اصل نام عبد الحئی تھا، ان کاشمار اہم ترقی پسند شاعروں میں ہوتا ہے۔ ساحرلدھیانوی کی شہرت جتنا ان کی فلمی گیتوں کی وجہ سے ہے، اتنا ہی اچھی غزلوں کی وجہ سے بھی ہے۔ ساحر ان چند باکمال شعرا میں تھے جنھوں نے فلمی دنیا میں رہتے ہوئے ادبی ...

    مزید پڑھیے

    ڈاکٹر محمد ایوب قادری کی علمی اور تحقیقی خدمات

    ڈاکٹر محمد ایوب قادری (۲۸ جولائی ۱۹۲۶ء۔ ۲۵ نومبر ۱۹۸۳ء) تاریخ و تحقیق کی دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ وہ ایک ممتاز محقق، مولف، اور متر جم ہیں، ان کا شمار نابغہ روز گار علمی و ادبی شخصیات میں ہو تا ہے۔ انھیں تا ریخ، سوانح، ادب اور فن اسماء الر جال پر مکمل درک حاصل تھا۔ ...

    مزید پڑھیے

9 غزل (Ghazal)

    اسیر درد ہو کر جی رہا ہوں

    اسیر درد ہو کر جی رہا ہوں کہ اب آنسو نہیں خوں پی رہا ہوں تری فرقت ستائے گی مجھے کیا میں خود چاک گریباں سی رہا ہوں مجھے کیوں آج ٹھکراتی ہے دنیا کبھی اس کی ضرورت بھی رہا ہوں مجھے فرصت کہاں ہے دشت غم سے ہمیشہ آبلہ پا ہی رہا ہوں

    مزید پڑھیے

    حصار غم سے جو نکلے بھی تو کدھر آئے

    حصار غم سے جو نکلے بھی تو کدھر آئے بہت ملال ہوا لوٹ کے جو گھر آئے دکھائی کچھ نہ دے لیکن مری نگاہوں کو ترے جمال کا منظر فقط نظر آئے تمہارے در سے گزر جاؤں اور خبر بھی نہ ہو مرے سفر میں اک ایسی بھی رہ گزر آئے تمام عمر میں زد میں رہا ہوں راتوں کی مرے خدا مرے حصے کی اب سحر آئے

    مزید پڑھیے

    وحشت غم سے رات بھر یارو

    وحشت غم سے رات بھر یارو رویا میں پھر ہوئی سحر یارو جانا چاہیں بھی تو کدھر جائیں کھو گئے سارے رہ گزر یارو ذہن و دل سے نکال کر اس کو کر دیا خود کو معتبر یارو عمر بھر گرد راہ کی صورت میں جو کرتا رہا سفر یارو آئی خاک وطن کی یاد مگر لوٹ کر پھر گئے نہ گھر یارو ہے تمنا نئی فضا کی ...

    مزید پڑھیے

    زندگی کا سفر طے تو کرتے رہے

    زندگی کا سفر طے تو کرتے رہے رات کٹتی رہی دن گزرتے رہے اک تصور ترا ذہن میں ہم لیے شاہ راہ جہاں سے گزرتے رہے اپنی آوارگی کا پتا ہے کسے زخم کھاتے رہے اور سنورتے رہے شام آئی نہا کر ترے حسن میں چاند تارے فلک پر نکھرتے رہے اپنا مطلوب و مقصود اب کچھ نہیں خواب بنتے رہے اور بکھرتے رہے

    مزید پڑھیے

    کوئی دعا ہے یا پھر بد دعا ہے میرے لیے

    کوئی دعا ہے یا پھر بد دعا ہے میرے لیے یہ کون پچھلے پہر رو رہا ہے میرے لیے میں معترف ہوں بہرحال اس کی چاہت کا جو ترک دنیا کیے جا رہا ہے میرے لیے پناہ اب کسی بھی جاں میں لے لیا جائے کہ آسماں نہ زمیں کچھ بچا ہے میرے لیے میں چاہ کے بھی جدا اس سے ہو نہیں سکتا عجیب بے بسی کی انتہا ہے ...

    مزید پڑھیے

تمام

1 نظم (Nazm)

    خواب صرف خواب ہیں

    1 شام پھر تیرے تصور سے مہک اٹھی ہے رات ہونے کو ہے سلسلے خوابوں کے باقی ہیں ابھی آنکھوں میں 2 رات کے پچھلے پہر مجھ کو تری یادوں نے بستر خواب سے بیدار کیا اور احساس ہوا بے سر و سامانی کا سوچتا ہوں کہ مرے پاس زندہ رہنے کے ہیں سامان بہت مگر تیری کمی کھلتی رہتی ہے صدا ایک بے نام تصور کی ...

    مزید پڑھیے