Khalid Mahmood Zaki

خالد محمود ذکی

خالد محمود ذکی کی غزل

    آنکھیں اسیر خواب تھیں خواب ایک ہی سے تھے

    آنکھیں اسیر خواب تھیں خواب ایک ہی سے تھے ہر ایک جاں پہ اب کے عذاب ایک ہی سے تھے راہ وفائے شوق میں واماندگی کے بعد جو بھی ملے تھے خار گلاب ایک ہی سے تھے بین السطور ان کے معانی جدا نہ تھے جتنے بھی مختلف تھے نصاب ایک ہی سے تھے وہ تو کہیں نہیں تھے جنہیں ڈھونڈھتا تھا میں جو رہ گئے تھے ...

    مزید پڑھیے

    طوفاں سمجھ لیا کبھی ساحل بنا لیا

    طوفاں سمجھ لیا کبھی ساحل بنا لیا اے شوق بے اماں تجھے منزل بنا لیا اب جسم و جان ناز پہ ٹوٹیں قیامتیں اس سے گریز کیا جسے حاصل بنا لیا کچھ انتہائے شوق کے تھے سلسلے عجب مشکل نہیں تھا جو اسے مشکل بنا لیا جس دن کہ انتظار تھا کرنا نہیں کیا خود کو مزاج یار کے قابل بنا لیا اس راہ پر چلے ...

    مزید پڑھیے

    میں اگر آئنے بناتا ہوں

    میں اگر آئنے بناتا ہوں جوہر خاک سے بناتا ہوں تم کسی ایک سے چلے آنا میں کئی راستے بناتا ہوں بات کیا ہے کھلے بس اتنا ہی میں کہاں مسئلے بناتا ہوں کس کی دوری کا خوف ہے مجھ کو خواب میں دائرے بناتا ہوں میں کہ اپنی اسی خموشی سے بات کے سلسلے بناتا ہوں زخم دیتی ہے تیرگی اور میں روشنی ...

    مزید پڑھیے

    کیا کہیں زندگی کا کیا کیجے

    کیا کہیں زندگی کا کیا کیجے اک لب دم خوشی کا کیا کیجے جان دیوار ہی سے بچتی ہے ورنہ شوریدگی کا کیا کیجے دور کیا پاس تیرے رہ کر بھی کس سے کہیے کمی کا کیا کیجے ہوش آخر کو آ ہی جانا تھا لیکن اب بے خودی کا کیا کیجے کس قدر خود کو دیجئے دھوکا اس قدر بے حسی کا کیا کیجے

    مزید پڑھیے

    یہ رہ گزر تو کسی رہ گزر کا دھوکا ہے

    یہ رہ گزر تو کسی رہ گزر کا دھوکا ہے کہ عمر بھر کا سفر بھی سفر کا دھوکا ہے خبر کی روشنی اب روشنی نہیں کرتی سو ہو نہ ہو یہ خبر بھی خبر کا دھوکا ہے یہاں تو حد نظر تک ہے ایک ویرانی مرے گماں یہ تجھے کس نگر کا دھوکا ہے دکھائی بھی تو کہیں دے وہ دھوپ آنے پر شجر وہ ہے کہ ہمیں کو شجر کا دھوکا ...

    مزید پڑھیے

    شب کے ہاتھوں گرا اور کہیں رہ گیا

    شب کے ہاتھوں گرا اور کہیں رہ گیا چاند پھر بے فلک بے زمیں رہ گیا چلتے رہتے تو ملنے کا امکان تھا جو جہاں رک گیا وہ وہیں رہ گیا خود کو کھوئے ہوئے کیا کسے ڈھونڈتے تم کہیں رہ گئے میں کہیں رہ گیا کون رکھے حساب شب و روز جب شب کہیں رہ گئی دن کہیں رہ گیا کھو گیا جو بھی زاد سفر پاس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2