Khalid Mahmood Zaki

خالد محمود ذکی

خالد محمود ذکی کے تمام مواد

16 غزل (Ghazal)

    بنا بنا کے عکس خد و خال رکھ دیئے گئے

    بنا بنا کے عکس خد و خال رکھ دیئے گئے کہ آئنے ہٹا دئیے خیال رکھ دیئے گئے جو بات قتل کی گئی وہی تو ایک بات تھی سخن سرائے وقت میں ملال رکھ دیئے گئے کوئی نہ خود کو پا سکے یہ اور بات ہے مگر کمی کجی کے رنگ میں کمال رکھ دیئے گئے کبھی جو ایک شہر تھا قفس بنا دیا گیا جہاں بھی رکھے جا سکے تھے ...

    مزید پڑھیے

    پہلے تو شہر بھر میں مثال آئنے ہوئے

    پہلے تو شہر بھر میں مثال آئنے ہوئے پھر گرد سے سراپا سوال آئنے ہوئے چہرہ چھپائے پھرتا ہے گہرے نقاب میں اک شخص کو تو لو کی مثال آئنے ہوئے ہم کو سزا ملی کہ اجالے تھے آئنے سو اپنی جاں پہ سارا وبال آئنے ہوئے پھر یوں ہوا کہ ضبط کی صورت نہیں رہی اور شہر بےنوا کے غزال آئنے ہوئے جن کے ...

    مزید پڑھیے

    ایک پیکر ہے کہ امسال میں آتا ہی نہیں

    ایک پیکر ہے کہ امسال میں آتا ہی نہیں جیسے آئینہ خد و خال میں آتا ہی نہیں آسماں کا یہ قفس قید کرے بھی کیسے دل وہ پنچھی کہ پر و بال میں آتا ہی نہیں ہم جسے دیکھتے ہیں اس کے علاوہ بھی ہے اک زمانہ جو مہ و سال میں آتا ہی نہیں اپنے رہنے کو بھی کیا شہر ملا ہے جس کا حال یہ ہے کہ کسی حال میں ...

    مزید پڑھیے

    عجب اک بات اس کی بات میں تھی

    عجب اک بات اس کی بات میں تھی کہ خوشبو پیڑ کے ہر پات میں تھی تمہیں ہم سے محبت کا گلا تھا محبت کب ہمارے ہاتھ میں تھی یہ ایسے تھے کہ خوش آتے بہت تھے کوئی خوشبو انہی دن رات میں تھی عجب موسم تمہارے بعد آئے عجب بے رونقی برسات میں تھی اندھیرے میں نظر آنے لگا تھا کوئی تو روشنی ظلمات ...

    مزید پڑھیے

    گزری ہوئی وہ رت کبھی آنی تو ہے نہیں

    گزری ہوئی وہ رت کبھی آنی تو ہے نہیں دل نے مگر یہ بات بھی مانی تو ہے نہیں اے قصہ گو یہ لہجہ ترا یوں کبھی نہ تھا کچھ تو بتا یہ کیا ہے کہانی تو ہے نہیں کچھ اس کے مسکرانے سے اندازہ ہو تو ہو اندر کی چوٹ ہے نظر آنی تو ہے نہیں پھر اس گلی نہ جانے پہ راضی ہوا تو ہے اب کے بھی دل نے بات نبھانی ...

    مزید پڑھیے

تمام