زخم تمنا
ایک پھول کا چمن میں طلب گار میں ہوا وہ پھول کھل رہا تھا سر شاخ آرزو وہ پھول صد ہزار گلستاں میں انتخاب وہ پھول دل کشی کی کہانی کا شوخ باب دوشیزگی کا خواب بہاروں کی آب و تاب ہر پنکھڑی نزاکت و نزہت لئے ہوئے وہ گل تھا عطر دان محبت لئے ہوئے جذبات کی تپش سے مچلنے لگا تھا میں گرمی آرزو ...