کرشن کنہیا
جو سن لیتا ہے گوش دل سے افسانہ کنہیا کا وہ ہو جاتا ہے سچے دل سے دیوانہ کنہیا کا نظر آتی ہے جس کو خواب میں وہ صورت دل کش وہ اپنا دل بنا لیتا ہے کاشانہ کنہیا کا سرور و کیف کی ملتی ہے اس کو لذت دائم لگا لیتا ہے ہونٹوں سے جو پیمانہ کنہیا کا تم اپنا ہاتھ پھیلاؤ ذرا ساقی کی محفل میں کہ ...