Jatinder Vir Yakhmi jayaveer

جتیندر ویر یخمی جے ویر

جتیندر ویر یخمی جے ویر کی غزل

    جانے اس میں غم یا خوشی ہے پہلی بار محبت کی ہے

    جانے اس میں غم یا خوشی ہے پہلی بار محبت کی ہے اپنے لیے تو بات نئی ہے پہلی بار محبت کی ہے کسے بتائیں کس سے پوچھیں کیوں یہ تڑپ ہر دم رہتی ہے کیسے کہیں یہ خوش خبری ہے پہلی بار محبت کی ہے بے سدھ سا رہتا ہوں میں کیوں بھول گیا اپنوں غیروں کو اک بس ان کی یاد بچی ہے پہلی بار محبت کی ...

    مزید پڑھیے

    بے وجہ آپ ہمیں کاش نہ یوں ٹھکراتے

    بے وجہ آپ ہمیں کاش نہ یوں ٹھکراتے آزما لیتے یا دستور بدلتے جاتے لاکھ چاہا کہ ہو پہچان کوئی اپنی بھی کاش ہم آپ کے ہی نام سے جانے جاتے یہ بھی احساں نہ کیا آپ نے روٹھو ہم سے اک بہانہ تو ملا ہوتا منانے آتے خوب گہری جو لگی چوٹ تو ہم نے جانا وقت لگتا ہے کسی درد کو جاتے جاتے

    مزید پڑھیے

    ہے وہی تشنگی ساقیا پھر مجھے

    ہے وہی تشنگی ساقیا پھر مجھے جام سے پیشتر کچھ پلا پھر مجھے کس طرح دوستو مے کشی چھوڑ دوں جام و محفل سے ہے واسطہ پھر مجھے چاندنی رات میں دل پریشان ہے چاند تو یاد کیوں آ گیا پھر مجھے گر مناسب نہیں مجھ کو منزل ملے ہے سفر لازمی کیوں خدا پھر مجھے جس گلی میں مرے دل کے ٹکڑے ہوئے دل وہیں ...

    مزید پڑھیے

    مسکرانے کا یہی انجام ہے

    مسکرانے کا یہی انجام ہے سب کے ہونٹوں پر ترا ہی نام ہے تھی کشش کی آپ میں ہی کچھ کمی غیر پہ کیوں بے وجہ الزام ہے خط کا مضموں ہے مرے ہی واسطے گو لفافے پر کسی کا نام ہے خواب میں بھی یہ سفر جاری رہے زندگی آوارگی کا نام ہے لوگ کیوں کھل کے کبھی ملتے نہیں اس شہر میں ہر کوئی بد نام ...

    مزید پڑھیے

    یہ من بھاون سا اپنا پن جانے کہاں سے لاتے ہو

    یہ من بھاون سا اپنا پن جانے کہاں سے لاتے ہو جب آتے ہو دل کا ٹکڑا ایک چرا لے جاتے ہو چپ چپ رہ کے کچھ نہیں کہہ کے کیا سے کیا کہہ جاتے ہو دبے دبے بجھتے خوابوں کو اور ہوا دے جاتے ہو چھوٹی چھوٹی میٹھی باتیں بھول چکے تھے ہم جن کو ہلکے ہلکے یاد دلا کے اس دل کو سہلاتے ہو جاتے وقت یہی کہتے ...

    مزید پڑھیے

    گاج ہر دل پہ گرے تو کیا کریں کس سے کہیں

    گاج ہر دل پہ گرے تو کیا کریں کس سے کہیں مال و زر اپنا لٹے تو کیا کریں کس سے کہیں چھوڑ دیں دنیا نہیں ایسا کوئی بندھن مگر عمر کے اس دائرے کو کیا کریں کس سے کہیں یوں تو ہے موقع نیا نغمہ بنے دل کش کوئی دھن وہی ہر ساز پہ ہو کیا کریں کس سے کہیں دکھ کٹے زحمت کٹے کٹ جائے بد حالی سبھی وقت ...

    مزید پڑھیے

    نہ میں وہ رہا کیا سے کیا ہو گیا

    نہ میں وہ رہا کیا سے کیا ہو گیا کیا ملے تم مجھے میں خدا ہو گیا وقت کاٹے نہ کٹتا تھا کل تک مرا دل ہے مصروف جب سے فدا ہو گیا اک ترا نام ہی بس مجھے یاد ہے آج کل یہ مرا فلسفہ ہو گیا ہر کسی کی زباں پہ ہے چرچے مرے مانو اخبار میں آج کا ہو گیا اس کے در پہ شب و روز جا بیٹھنا کام ہم سے یہی اک ...

    مزید پڑھیے

    آشیاں اپنا بنا دیوار و در ہوتا نہیں

    آشیاں اپنا بنا دیوار و در ہوتا نہیں بے مروت کاش یہ تیرا شہر ہوتا نہیں کیوں پشیماں ہو کے تم نے درد دل مجھ کو دیا ہر گنہ سنگین ایسا جان کر ہوتا نہیں آپ کا تھا ساتھ تو تھی زندگی پر کیا کہیں اب سفر ایسا ہے جس میں ہم سفر ہوتا نہیں ہے غضب ڈھاتا عجب یہ کاروبار انتظار رات گزرے تارے گن، ...

    مزید پڑھیے

    جانب منزل سفر میں روشنی سی ہے ابھی

    جانب منزل سفر میں روشنی سی ہے ابھی اس اندھیری رات میں بھی چاندنی سی ہے ابھی جو ہمارے دل میں ہے وہ بوجھ لیں گے خود کبھی بات کیا سمجھایئے جو ان کہی سی ہے ابھی ہے وہی دھڑکن پرانی پر مری سانسوں میں کیوں اک نئی خوشبو ہے مانو تازگی سی ہے ابھی کیا وہی آئے گی لے کر چلچلاتی دوپہر اک ...

    مزید پڑھیے

    پھر کوئی یاد آ گیا شاید

    پھر کوئی یاد آ گیا شاید ہم کو جینا سکھا گیا شاید ہوگی تکلیف تو دعا کیجے پھر وہی درد ہے اٹھا شاید وہ نہیں آج کل خفا ہم سے کوئی نکلا ہے راستہ شاید پھیر لی آنکھ آپ نے جب سے ہے برا وقت آ گیا شاید دل یہ ٹوٹا ہے آپ کے ہاتھوں لوگ سمجھے ہیں حادثہ شاید

    مزید پڑھیے