Jatinder Vir Yakhmi jayaveer

جتیندر ویر یخمی جے ویر

جتیندر ویر یخمی جے ویر کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    جانے اس میں غم یا خوشی ہے پہلی بار محبت کی ہے

    جانے اس میں غم یا خوشی ہے پہلی بار محبت کی ہے اپنے لیے تو بات نئی ہے پہلی بار محبت کی ہے کسے بتائیں کس سے پوچھیں کیوں یہ تڑپ ہر دم رہتی ہے کیسے کہیں یہ خوش خبری ہے پہلی بار محبت کی ہے بے سدھ سا رہتا ہوں میں کیوں بھول گیا اپنوں غیروں کو اک بس ان کی یاد بچی ہے پہلی بار محبت کی ...

    مزید پڑھیے

    بے وجہ آپ ہمیں کاش نہ یوں ٹھکراتے

    بے وجہ آپ ہمیں کاش نہ یوں ٹھکراتے آزما لیتے یا دستور بدلتے جاتے لاکھ چاہا کہ ہو پہچان کوئی اپنی بھی کاش ہم آپ کے ہی نام سے جانے جاتے یہ بھی احساں نہ کیا آپ نے روٹھو ہم سے اک بہانہ تو ملا ہوتا منانے آتے خوب گہری جو لگی چوٹ تو ہم نے جانا وقت لگتا ہے کسی درد کو جاتے جاتے

    مزید پڑھیے

    ہے وہی تشنگی ساقیا پھر مجھے

    ہے وہی تشنگی ساقیا پھر مجھے جام سے پیشتر کچھ پلا پھر مجھے کس طرح دوستو مے کشی چھوڑ دوں جام و محفل سے ہے واسطہ پھر مجھے چاندنی رات میں دل پریشان ہے چاند تو یاد کیوں آ گیا پھر مجھے گر مناسب نہیں مجھ کو منزل ملے ہے سفر لازمی کیوں خدا پھر مجھے جس گلی میں مرے دل کے ٹکڑے ہوئے دل وہیں ...

    مزید پڑھیے

    مسکرانے کا یہی انجام ہے

    مسکرانے کا یہی انجام ہے سب کے ہونٹوں پر ترا ہی نام ہے تھی کشش کی آپ میں ہی کچھ کمی غیر پہ کیوں بے وجہ الزام ہے خط کا مضموں ہے مرے ہی واسطے گو لفافے پر کسی کا نام ہے خواب میں بھی یہ سفر جاری رہے زندگی آوارگی کا نام ہے لوگ کیوں کھل کے کبھی ملتے نہیں اس شہر میں ہر کوئی بد نام ...

    مزید پڑھیے

    یہ من بھاون سا اپنا پن جانے کہاں سے لاتے ہو

    یہ من بھاون سا اپنا پن جانے کہاں سے لاتے ہو جب آتے ہو دل کا ٹکڑا ایک چرا لے جاتے ہو چپ چپ رہ کے کچھ نہیں کہہ کے کیا سے کیا کہہ جاتے ہو دبے دبے بجھتے خوابوں کو اور ہوا دے جاتے ہو چھوٹی چھوٹی میٹھی باتیں بھول چکے تھے ہم جن کو ہلکے ہلکے یاد دلا کے اس دل کو سہلاتے ہو جاتے وقت یہی کہتے ...

    مزید پڑھیے

تمام