تمہارے حسن کے چرچے بہت ہیں
تمہارے حسن کے چرچے بہت ہیں ہمارے عشق کے قصہ بہت ہیں اماں جاؤ تمہیں دولت مبارک ہمارے خواب بھی مہنگے بہت ہیں جہاں پر چاہیں ہم بنیاد رکھ دیں ہم اپنے رعب کے پکے بہت ہیں تمہارے ہاتھ میں منزل اگر ہے میرے بھی پاؤں میں رستے بہت ہیں