وہ لہو روئی ہیں آنکھیں کہ بتانا مشکل
وہ لہو روئی ہیں آنکھیں کہ بتانا مشکل اب کوئی خواب ان آنکھوں میں سجانا مشکل کتنی یادیں تھیں کہ گرد رہ ایام ہوئیں کتنے چہروں کا ہوا دھیان میں لانا مشکل کتنے شب خوں تھے اجالوں پہ جو مارے نہ گئے کتنی شمعیں تھیں ہوا جن کا جلانا مشکل کتنے دروازے دلوں کے تھے جو دیوار بنے ایسی دیوار ...