Jaimini Sarshar

جیمنی سرشار

جیمنی سرشار کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    زندگی چین پا نہیں سکتی

    زندگی چین پا نہیں سکتی موت کو موت آ نہیں سکتی پھونک سکتی ہے برق گلشن کو پھول اس میں کھلا نہیں سکتی توڑ دیتی ہے موت ساز حیات لیکن اس کو بجا نہیں سکتی تم نہ چاہو تو یہ نسیم بہار گل چمن میں کھلا نہیں سکتی زندگی لاکھ تابدار سہی موت کی تاب لا نہیں سکتی ہم پہ ہنسنا تو اس کو آتا ہے ہم ...

    مزید پڑھیے

    دل بنو دل کا مدعا بھی بنو

    دل بنو دل کا مدعا بھی بنو ساز بھی ساز کی صدا بھی بنو تم نے ہی دل کو درد بخشا ہے تم ہی اس درد کی دوا بھی بنو جس محبت کی ابتدا ہو تم اس محبت کی انتہا بھی بنو تم خدا ہو مجھے نہیں انکار لطف جب ہے کہ ناخدا بھی بنو دوست بننا برا نہیں سرشارؔ شرط یہ ہے کہ با وفا بھی بنو

    مزید پڑھیے

    کریں کس لیے ہم کسی کا لحاظ

    کریں کس لیے ہم کسی کا لحاظ کسی کو نہیں جب ہمارا لحاظ مساوات اس چیز کا نام ہے کہ اٹھ جائے چھوٹے بڑے کا لحاظ لحاظ اس کا کچھ تم کو بھی چاہئے کیا ہم نے کتنا تمہارا لحاظ کسی کی کوئی بات سنتا نہیں کسی کو نہیں اب کسی کا لحاظ کھری بات کہنے کے عادی ہیں ہم نہ بے جا مروت نہ بے جا لحاظ جو ...

    مزید پڑھیے

    بہت خوش تھے ساحل قریب آ گیا

    بہت خوش تھے ساحل قریب آ گیا سفینہ کنارے سے ٹکرا گیا ہے بے حد خطرناک بحر جہاں جو انسان بھی اس میں ڈوبا گیا ترے ڈر سے چھپ چھپ کے پیتے تھے ہم گیا شیخ اب وہ زمانہ گیا مجھے زندگی کی دعائیں نہ دو میں ایسی دعاؤں سے اکتا گیا نہ سمجھو کسی کی کسی بات کو تمہیں کون یہ بات سمجھا گیا وفائیں ...

    مزید پڑھیے

    تیری رحمت نے کر دیا گستاخ

    تیری رحمت نے کر دیا گستاخ ورنہ پہلے تو میں نہ تھا گستاخ آپ جو کچھ کہیں سر آنکھوں پر اور میں نے جو کچھ کہا گستاخ صاف گوئی سے کام لیتا ہوں تم نے مجھ کو سمجھ لیا گستاخ کاٹ دیتے وہ کیوں نہ ہاتھ مرا ان کے دامن پہ بڑھ چلا گستاخ کھل گئی آنکھ اب تو اے نرگس اور ان سے نظر ملا گستاخ منہ پہ ...

    مزید پڑھیے

تمام