Jagan Nath Azad

جگن ناتھ آزاد

اہم اسکالر اور شاعر ، پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھا

Renowned Urdu scholar famous for his works on Iqbal. Wrote the first National Anthem of Pakistan.

جگن ناتھ آزاد کی نظم

    بھارت کے مسلمان

    اس دور میں تو کیوں ہے پریشان و ہراساں کیا بات ہے کیوں ہے متزلزل تیرا ایماں دانش کدۂ دہر کی اے شمع فروزاں اے مطلع تہذیب کے خورشید درخشاں حیرت ہے گھٹاؤں میں تیرا نور ہو ترساں بھارت کے مسلماں تو درد محبت کا طلب گار ازل سے تو مہر و مروت کا پرستار ازل سے تو محرم ہر لذت اسرار ازل ...

    مزید پڑھیے

    نیپولین کے مزار پر

    کتنی روشن کیوں نہ ہو آزادؔ آخر ایک دن شمع ہستی موت کے جھونکوں سے گل ہو جائے گی جیسے گہوارے میں سو جاتا ہے طفل شیر خوار زیست آغوش اجل میں اس طرح سو جائے گی ماہ و اختر ہیں خجل جس سے وہ چنگاری ضرور اک نہ اک دن عالم ظلمات میں کھو جائے گی لیکن اس ظلمت کدے میں ایک نور ایسا بھی ہے گردش ایام ...

    مزید پڑھیے

    یورپ کی پہلی جھلک

    باد و باراں سے الجھتا خندہ زن گرداب پر اک جزیرہ تیرتا جاتا ہے سطح آب پر گم کئی صدیوں کا اس میں جذبۂ تحقیق ہے یہ جزیرہ آدمی کے ذہن کی تخلیق ہے جا رہا ہے ہر گھڑی موجوں سے ٹکراتا ہوا اپنے ہی انداز میں اپنا رجز گاتا ہوا بحر کی امواج پر بہتے ہوئے شہر جمیل ہر قدم تیرا لیے ہے تیری عظمت کی ...

    مزید پڑھیے

    خواب کی طرح سے یاد ہے

    خواب کی طرح سے ہے یاد کہ تم آئے تھے جس طرح دامن مشرق میں سحر ہوتی ہے ذرے ذرے کو تجلی کی خبر ہوتی ہے اور جب نور کا سیلاب گزر جاتا ہے رات بھر ایک اندھیرے میں بسر ہوتی ہے کچھ اسی طرح سے ہے یاد کہ تم آئے تھے جیسے گلشن میں دبے پاؤں بہار آتی ہے پتی پتی کے لیے لے کے نکھار آتی ہے اور پھر وقت ...

    مزید پڑھیے

    احساس ندامت

    میں اس خیال میں تھا بجھ چکی ہے آتش درد بھڑک رہی تھی مرے دل میں جو زمانے سے میں اس خیال میں تھا ہو چکی ہے آگ وہ سرد وہ ایک شعلۂ درد آفریں متاع حیات میں اس خیال میں تھا میں اسے بچا نہ سکا گماں یہ تھا کہ وہ اک شعلۂ حیات افروز ہوائے پیرس و لندن کی تاب لا نہ سکا میں سوچتا تھا کہ شاید ...

    مزید پڑھیے

    گرمیاں آ گئیں

    ذرے ذرے پہ بجلی سی برسا گئیں چلتے چلتے جو پنکھا ذرا رک گیا جس کو بھی چھو لیا اس کو گرما گئیں جھٹ پسینے کا دریا سا بہنے لگا گرمیاں آ گئیں گرمیاں آ گئیں گرمیاں آ گئیں گرمیاں آ گئیں ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا موسم گیا گرم پانی ہے کوئی پیے کس طرح کالی کالی گھٹاؤں کا موسم گیا اور نہ پانی پیے ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2