Intikhab Alam

انتخاب عالم

انتخاب عالم کی نظم

    گھڑی میں عکس انساں

    گھر کی بیٹھک میں اک میز پر اک پرانی گھڑی صبح سے شام تک شام سے صبح تک اور پھر اس طرح صبح سے شام تک شام سے صبح تک وقت کے دائرے میں مسلسل کئی سال سے کر رہی ہے سفر منزل انتہا سے بہت دور ہے آج تک وہ مگر اصل میں اس کی منزل نہیں ہے کوئی آج میں دیر تک غور سے اس کو تکتا رہا اور اس میں مجھے عکس‌ ...

    مزید پڑھیے

    چاند

    چاند نے جب رات کو آسمان کے اوج سے ارض پر ڈالی نظر تو اسے تاریکیوں میں غرق دنیا پر ترس آیا بہت اور اس نے ارض پر کچھ توڑ لانے کا ارادہ کر لیا جب وہ اترا آسماں سے تو مقدر نے اسے لٹکا دیا اک صلیب نخل پر اور دنیا سو رہی تھی رات کی آغوش میں چاند کا کیا حال ہے پوچھتا کوئی نہیں

    مزید پڑھیے