Intikhab Alam

انتخاب عالم

انتخاب عالم کے تمام مواد

2 غزل (Ghazal)

    ہرا بھرا تھا چمن میں شجر اکیلا تھا

    ہرا بھرا تھا چمن میں شجر اکیلا تھا شجر پہ برگ بہت تھے ثمر اکیلا تھا بقائے نور فلک پر بھی ہو گئی مشکل امڈ رہی تھیں گھٹائیں قمر اکیلا تھا یہی تو ایک تماشہ پس تماشا تھا تماش بیں تھے بہت دیدہ ور اکیلا تھا رفاقتوں سے یہ تنہائی کم نہیں ہوتی شریک بزم تو تھا میں مگر اکیلا تھا گناہ عشق ...

    مزید پڑھیے

    بیٹھ جاتا تھا میں تھک کر اپنے تن کی چھاؤں میں

    بیٹھ جاتا تھا میں تھک کر اپنے تن کی چھاؤں میں ایک گھر ہوتا تھا اپنے نام کا اس گاؤں میں قطرے قطرے کو ترستا ہی رہا میں عمر بھر گو سفر کرتا رہا میں عمر بھر دریاؤں میں مر کے جیتا تھا کبھی میں جی کے مرتا تھا کبھی خوش نصیبی تھی سفر کرتا تھا دو دنیاؤں میں دیکھتی آنکھوں سے ہم چپ چاپ ...

    مزید پڑھیے

2 نظم (Nazm)

    گھڑی میں عکس انساں

    گھر کی بیٹھک میں اک میز پر اک پرانی گھڑی صبح سے شام تک شام سے صبح تک اور پھر اس طرح صبح سے شام تک شام سے صبح تک وقت کے دائرے میں مسلسل کئی سال سے کر رہی ہے سفر منزل انتہا سے بہت دور ہے آج تک وہ مگر اصل میں اس کی منزل نہیں ہے کوئی آج میں دیر تک غور سے اس کو تکتا رہا اور اس میں مجھے عکس‌ ...

    مزید پڑھیے

    چاند

    چاند نے جب رات کو آسمان کے اوج سے ارض پر ڈالی نظر تو اسے تاریکیوں میں غرق دنیا پر ترس آیا بہت اور اس نے ارض پر کچھ توڑ لانے کا ارادہ کر لیا جب وہ اترا آسماں سے تو مقدر نے اسے لٹکا دیا اک صلیب نخل پر اور دنیا سو رہی تھی رات کی آغوش میں چاند کا کیا حال ہے پوچھتا کوئی نہیں

    مزید پڑھیے