سیپ مٹھی میں ہے آفاق بھی ہو سکتا ہے
سیپ مٹھی میں ہے آفاق بھی ہو سکتا ہے اور اگر چاہوں تو یہ خاک بھی ہو سکتا ہے یہ جو معصوم سا ڈر ہے کسی بچے جیسا ایسے حالات میں سفاک بھی ہو سکتا ہے آؤ اس تیسرے نکتے پہ بھی کچھ غور کریں ہم جسے جفت کہیں طاق بھی ہو سکتا ہے وجد میں رقص تو بے خوف کیا جاتا ہے ہو اگر عشق تو بے باک بھی ہو سکتا ...