انعام عازمی کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    جس طرف دیکھیے بازار اداسی کا ہے

    جس طرف دیکھیے بازار اداسی کا ہے شہر میں کون خریدار اداسی کا ہے اب تو آنکھوں میں بھی آنسو نہیں آتے میرے یہ الگ روپ مرے یار اداسی کا ہے روح بیچاری پریشاں ہے کہاں جائے اب اس قدر جسم پہ اب بار اداسی کا ہے اپنے ہونے کا گماں تک نہیں ہوتا مجھ کو جانے یہ کون سا معیار اداسی کا ہے اب یہ ...

    مزید پڑھیے

    تصورات میں وہ زوم کر رہا تھا مجھے

    تصورات میں وہ زوم کر رہا تھا مجھے بہت شدید توجہ کا سامنا تھا مجھے چمک رہا تھا میں سورج کے مثل اس لئے دوست کہیں پہ جا کے اندھیرے میں ڈوبنا تھا مجھے مجھے وہاں سے اداسی بلا رہی تھی آج جہاں سے شام و سحر کوئی دیکھتا تھا مجھے پھر اس کو جا کے بتانا پڑا غلط ہے یہ سمجھنے والے نے کیا کیا ...

    مزید پڑھیے

    سوچتا ہوں سدا میں زمیں پر اگر کچھ کبھی بانٹتا

    سوچتا ہوں سدا میں زمیں پر اگر کچھ کبھی بانٹتا تو اندھیروں کے نزدیک جاتا انہیں روشنی بانٹتا تیرے ہوتے ہوئے ہم تجھے ڈھونڈتے پھر رہے تھے عزیز کاش تو ہر گھڑی ہر جگہ ہم سے موجودگی بانٹتا خالقا مجھ کو معلوم ہوتا اگر آخری موڑ ہے میں بچھڑتے ہوئے سارے کردار کو زندگی بانٹتا وقت نے ...

    مزید پڑھیے

    سمجھنے والا مرا مرتبہ سمجھتا ہے

    سمجھنے والا مرا مرتبہ سمجھتا ہے سو فرق پڑتا نہیں کون کیا سمجھتا ہے یہ تیری چارہ گری میری جان لے لے گی نہ تو مجھے نہ مرا مسئلہ سمجھتا ہے میں اپنی موت کو اب زندگی سمجھتا ہوں میں کیوں سمجھتا ہوں میرا خدا سمجھتا ہے میں اب کہانی سے باہر نکلنا چاہتا ہوں کہانی کار مرا مدعا سمجھتا ...

    مزید پڑھیے

    جیسا سوچو ویسا مطلب ہوتا ہے

    جیسا سوچو ویسا مطلب ہوتا ہے ہلکی بات کا گہرا مطلب ہوتا ہے چہرہ پڑھ کر دیکھو گے تو جانو گے خاموشی کا کیا کیا مطلب ہوتا ہے ہجرت کو تم نقل مکانی کہتے ہو ہجرت کا مر جانا مطلب ہوتا ہے اپنی بات مکمل کر کے جاؤ تم آدھی بات کا الٹا مطلب ہوتا ہے شہزادی ہے دنیا مطلب والی یہ سب کا اپنا ...

    مزید پڑھیے

تمام