سورج کی میزان لئے ہم، وہ تھے برف کی باٹ لئے
سورج کی میزان لئے ہم، وہ تھے برف کی باٹ لئے اس حالت میں ہم دونوں نے اپنے جیون کاٹ لئے ایک ہی گھر میں رہتے تھے ہم لیکن دونوں انجانے تھے جب اس کا احساس ہوا تو اپنے رستے پاٹ لئے کوئی گاہک مل جاتا تو اچھی قیمت مل جاتی بیچ خریداروں کے تھے ہم اپنے ہنر کی باٹ لئے راجاؤں کا دور گیا اور ...