کرن کرن کے درخشندہ باب میرے ہیں
کرن کرن کے درخشندہ باب میرے ہیں تمام روشنیوں کے نصاب میرے ہیں شبوں کے سبز جزیرے ہیں سب مری اقلیم تمام جاگتی آنکھوں کے خواب میرے ہیں میں ہوں تمام دھڑکتے دلوں کا شیدائی یہ آبگینے یہ نازک حباب میرے ہیں تمام عمر تخاطب مرا مجھی سے رہا سوال میں نے کئے ہیں جواب میرے ہیں خدائے دشت ...