Hijab Imtiyaz Ali

حجاب امتیاز علی

اردو کی اولین خواتین فکشن نگاروں میں شامل، رومانی انداز کی کہانیاں لکھنے کے لیے مشہور۔

حجاب امتیاز علی کی رباعی

    وہ قدیم اداس رات

    وہ قدیم اداس رات، ہائے! وہ بچھڑے ہوئے وقت کی ایک بہت پرانی مگر بہت ہی اداس اورالمناک رات جس کی سیاہی، جس کی خاموشی اور جس کی اداسی آج بھی، آج اتنے سالوں بعد بھی میری روح کو آمادہ گریہ کر رہی ہے اور قلب پر ایک عجیب کیفیت طاری کر دیتی ہے۔ شاید اس رات کے مختصر اورناتمام حالات سے ...

    مزید پڑھیے

    جنازہ

    (۱) جنوری کی ایک سرد رات باہر آسمان پر بادل ایک خاموش استقلال سے مسلط تھے۔ چمن کے سوکھے پتے دریچے کے باہر خنک ہوا سے رہ رہ کر بے قرار ہورہے اور شور مچا رہے تھے۔ ایسے وقت میں میں اپنی حسین نشست گاہ میں ایک اونچے برقی لمپ کے نارنجی رنگ۔۔۔ کے نیچے ایک مخملی آرام دہ کرسی پر بیٹھی تھی ...

    مزید پڑھیے

    صنوبر کے سائے

    میں جب سے ان پہاڑی علاقوں میں آئی تھی ’’نہر روحناک‘‘ کی رعنائیوں کا ذکر ہر خاص و عام سے سنتی تھی، لوگ کہتے، اس کے صنوبر کے سایوں سے ڈھکے ہوئے کناروں پر سہا نے خوابوں کی رومان جھلملاتی ہے۔ پہاڑی خانہ بدوشوں کا بیان تھا کہ نا معلوم پہاڑوں کی بلندیوں نے ایک مقام پر آسمان کے نیل ...

    مزید پڑھیے

    ہمجنس با ہمجنس

    (۱) میں اپنے کتب خانے میں برقی چراغ کے آگے اس لمبے چوڑے خط کو لیے حیران کھڑی تھی۔ خط بہت طویل تھا۔ ہر سطر مسرت و انبساط میں ڈوبی ہوئی تھی، ’’دیکھنا پیاری روحی! تم فوراً یہاں چلی آؤ۔ اس مسرت وشادمانی کے زمانے میں تمہاری غیرموجودگی نہایت نازیبا ہے۔ ہم لوگ کوہِ زیتون پر آج ...

    مزید پڑھیے

    ممی خانے میں ایک رات

    اُس شب میں بڑی دیر تک اپنی تجربہ گاہ میں مردوں کی چیرپھاڑ میں مصروف رہا۔ رات بہت گرم اور بے حد ویران تھی۔ لیبارٹری کے دریچوں کے باہر اندھیرا جیسے تکان سے نڈھال ہوکر لمبے لمبے سانس لے رہا تھا۔ نہ آسمان پر کہیں چاند تھا نہ زمین پر کسی قسم کی آواز۔ دور دور تک تاریکی اور ویرانی ...

    مزید پڑھیے

    ظالم محبت

    دوسرے دن میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ حسین صبح اپنی سحر انگیز آنکھوں کو کھول رہی ہے۔ باغ کی طرف کے دریچے کھلے ہوئے تھے اور آفتاب کی اچھوتی کرنیں گرجنے والے نیلے سمندر پر مسکرا رہی تھیں۔ باغیچے میں راگ گانے والے پرند مصروف نغمہ تھے مگر میرا دل اس دل فریب صبح میں بھی پریشان تھا۔ ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2