حسن نظامی کے تمام مواد

11 غزل (Ghazal)

    پہلے نذر لب و رخسار کرے گی دنیا

    پہلے نذر لب و رخسار کرے گی دنیا پھر تجھے بر سر پیکار کرے گی دنیا گیسوئے زیست کو سلجھانے میں گزریں گے دن مجھ سے اس درجہ اگر پیار کرے گی دنیا چھوڑ دے گی تجھے ٹکرانے کی خاطر اور پھر در و دیوار سے انکار کرے گی دنیا مجھ کو منصف کے بھی منصب پہ کرے گی فائز جھوٹ سے لڑنے کو تیار کرے گی ...

    مزید پڑھیے

    جدائی بھی قرابت کی طرح تھی

    جدائی بھی قرابت کی طرح تھی مگر ساعت نحوست کی طرح تھی لپٹ کے سو گیا میں زندگی سے غضب ناکی عنایت کی طرح تھی وہ فاتح تھا مگر جذبے سے عاری ہماری ہار نصرت کی طرح تھی ہرن کی آنکھ میں دہشت تھی زندہ مگر یہ چشم حیرت کی طرح تھی گزاری تھی جو ساعت ساتھ تیرے نظر میں وہ امانت کی طرح ...

    مزید پڑھیے

    تلخیاں رہ جائیں گی لفظ وفا رہ جائے گا

    تلخیاں رہ جائیں گی لفظ وفا رہ جائے گا درمیاں اخلاص کے پھر اک خلا رہ جائے گا حادثات زندگی پر غور کرنا چاہئے چھوٹ جائے گا نوالہ سب پڑا رہ جائے گا آنگنوں کے درمیاں دیوار جو اٹھ جائے گی دھوپ میں اپنا کوئی باہر کھڑا رہ جائے گا دن کے ہنگامے میں گم ہو جائے گا میرا وجود آئنہ میں مجھ سا ...

    مزید پڑھیے

    آنکھ کی راہ سے بجھتے ہوئے لمحے اترے

    آنکھ کی راہ سے بجھتے ہوئے لمحے اترے اقربا جتنے تھے کشتی کے وہ سارے اترے اس سے کہتے ہو کہ پھر لوٹنا ہوگا چھت پر سانس کی لے کو جو تھامے ہوئے زینے اترے چھا گئی بچوں کے چہرے پہ نئی ہریالی آج پھر پیڑوں سے آنگن میں پرندے اترے لوگ ساحل پہ تماشائی بنے بیٹھے رہے بیچ دریا میں فقط ہم ہی ...

    مزید پڑھیے

    میں گھر سے ذہن میں کچھ سوچتا نکل آیا

    میں گھر سے ذہن میں کچھ سوچتا نکل آیا سڑک پہ خوف کا اک سلسلہ نکل آیا وہ ایک درد شگفتہ گلاب ہو کر بھی بدن پہ زخم سا جیسے نیا نکل آیا سلگتی دھوپ نے اس درجہ کر دیا بے تاب مجھی سے سایہ میرا ہانپتا نکل آیا سفید پوشوں کی توقیر کے تحفظ میں ہمارے شہر کا طبقہ بڑا نکل آیا مجھے وہ رکھتا ہے ...

    مزید پڑھیے

تمام