Hasan Barelvi

حسن بریلوی

مولانا احمد رضا خاں کے بھائی ،بریلوی عقیدہ کے بنیاد گزار،داغ دہلوی کے شاگرد

Desciple of Dagh Dehlavi and the younger brother of Maulana Ahmad Raza Khan founder of Barelvi sect.

حسن بریلوی کی غزل

    جلوے ترے جو رونق بازار ہو گئے

    جلوے ترے جو رونق بازار ہو گئے خوبان خود فروش خریدار ہو گئے تلووں سے راستہ چمن دل کشا بنا جلووں سے آئنہ در و دیوار ہو گئے دل جاں بلب جگر میں تپک جان بے قرار ہم تیرا نام لے کے گنہ گار ہو گئے گل زار ہے بہار یوں ہی حسن یار سے جیسے چمن بہار سے گل زار ہو گئے یہ حسن خود فروش عجب جنس ہے ...

    مزید پڑھیے

    حسن جب مقتل کی جانب تیغ براں لے چلا

    حسن جب مقتل کی جانب تیغ براں لے چلا عشق اپنے مجرموں کو پا بہ جولاں لے چلا آرزوئے دید جاناں بزم میں لائی مجھے بزم سے میں آرزوئے دید جاناں لے چلا بسملوں کو زخم زخموں کو مبارک لذتیں سوئے مقتل پھر کوئی تیغ و نمک داں لے چلا خون ناحق کی حیا بولی ذرا منہ ڈھانک لو ناز جب ان کو سر خاک ...

    مزید پڑھیے

    جب مرا مہر جلوہ گر ہوگا

    جب مرا مہر جلوہ گر ہوگا دوپہر ہوگا جو پہر ہوگا تم نہیں کرتے قتل تو نہ کرو زہر میں بھی تو کچھ اثر ہوگا او رقیبوں کی رونق محفل اس طرف بھی کبھی گزر ہوگا حضرت دل مزاج کیسا ہے پھر بھی اس کوچہ میں گزر ہوگا کس کو مطلب ہے بے کسوں سے حسنؔ کون میرا پیام بر ہوگا

    مزید پڑھیے

    چھپ گیا یار خود نما ہو کر

    چھپ گیا یار خود نما ہو کر رہ گئی چشم شوق وا ہو کر بے قراروں سے ان کو شرم آئی شوخیاں رہ گئیں حیا ہو کر کیا کہوں کیا ہے میرے دل کی خوشی تم چلے جاؤ گے خفا ہو کر روٹھ کر ان سے ہم کہاں جیتیں وہ منا لیتے ہیں خفا ہو کر پھنس گیا دل تو چھوڑ دو ہم کو اب کہاں جائیں گے رہا ہو کر دل سے کچھ کہہ ...

    مزید پڑھیے

    کون کہتا ہے کہ آ کر دیکھ لو

    کون کہتا ہے کہ آ کر دیکھ لو حال عاشق کا بلا کر دیکھ لو پوچھتے کیا ہو کہ دل میں کون ہے لو یہ آئینہ اٹھا کر دیکھ لو پوچھنا یہ ہے کہ پوچھو مجھ سے حال دیکھنا یہ ہے کہ آ کر دیکھ لو وہ اگر دیکھے تو آنکھیں پھوٹ جائیں تم حسنؔ کو چھپ چھپا کر دیکھ لو

    مزید پڑھیے

    ہر سخن میں وہ سحر کرتے ہیں

    ہر سخن میں وہ سحر کرتے ہیں مردے جیتے ہیں زندے مرتے ہیں دیکھ کر مجھ کو بولے دشمن سے ایک دلبر پہ یہ بھی مرتے ہیں جو جواب سلام ان سے دلائے ہم اسے سو سلام کرتے ہیں

    مزید پڑھیے

    ان کا جلوہ نہیں دیکھا جاتا

    ان کا جلوہ نہیں دیکھا جاتا دیکھ دیکھا نہیں دیکھا جاتا قتل کرنے کی وہ جلدی تھی تمہیں اب تڑپنا نہیں دیکھا جاتا چشم خوں بار خدا رحم کرے تیرا رونا نہیں دیکھا جاتا الفت ان کی نہیں چھوڑی جاتی حال دل کا نہیں دیکھا جاتا دیکھنے ہی کے لئے ہیں آنکھیں ان سے کیا کیا نہیں دیکھا جاتا پر ...

    مزید پڑھیے

    تم بھی ہو خنجر خوشاب بھی ہے

    تم بھی ہو خنجر خوشاب بھی ہے اور یہ خانماں خراب بھی ہے وہ بھی ہیں ساغر شراب بھی ہے چاند کے پاس آفتاب بھی ہے بولے وہ بوسہ ہائے پیہم پر ارے کمبخت کچھ حساب بھی ہے پوچھتے جاتے ہیں یہ ہم سب سے مجلس وعظ میں شراب بھی ہے دیکھ آؤ مریض فرقت کو رسم دنیا بھی ہے ثواب بھی ہے

    مزید پڑھیے

    حسن جب مقتل کی جانب تیغ براں لے چلا

    حسن جب مقتل کی جانب تیغ براں لے چلا عشق اپنے مجرموں کو پا بجولاں لے چلا خون ناحق کی حیا بولی ذرا منہ ڈھانک لو ناز جب ان کو سر خاک شہیداں لے چلا خاک عاشق روکنے کو دور تک لپٹی گئی جب سمند ناز کو وہ گرم جولاں لے چلا جب چلی مقتل سے قاتل کی سواری رات کو آگے آگے مشعلیں خون شہیداں لے ...

    مزید پڑھیے

    کچھ حسینوں کی محبت بھی بری ہوتی ہے

    کچھ حسینوں کی محبت بھی بری ہوتی ہے کچھ یہ بے چپن طبیعت بھی بری ہوتی ہے جیتے جی میرے نہ آئے تو نہ آئے اب آؤ کیا شہیدوں کی زیارت بھی بری ہوتی ہے آپ کی ضد نے مجھے اور پلائی حضرت شیخ جی اتنی نصیحت بھی بری ہوتی ہے اس نے دل مانگا تو انکار کا پہلو نہ ملا خانہ برباد مروت بھی بری ہوتی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3