ماتم شہرِ آرزو
صمد خاں کی آنکھوں کے سامنے بجلی سی لہرائی۔ انہوں نے کھڑکی میں سے دیکھا۔ وہ پھر سامنے سے گزر رہی تھی ویسی ہی مست خرام، اپنے آس پاس سے بے نیاز، جیسے پوری دنیا کو روندتی ہوئی۔ زندگی کی پچپن بہاریں دیکھ چکنے والے صمد خاں کی ساری حسّیں بیدار ہو گئیں۔ ایک ٹھنڈی اور بوجھل آہ بھرتے ہوئے ...