Hafiz Ludhiyanvi

حافظ لدھیانوی

حافظ لدھیانوی کی غزل

    وہ قریۂ مہتاب رہے صبح و مسا یاد

    وہ قریۂ مہتاب رہے صبح و مسا یاد کچھ بھی نہ رہے شہر تمنا کے سوا یاد انوار کی بارش تھی سر منزل طیبہ ہر منزل خوش دیکھ کے آتا تھا خدا یاد اب تک ہیں نگاہوں میں در و بام حرم کے اب تک ہے مجھے وادئ‌ رحمت کی فضا یاد ہے سیرت اطہر مرا سرمایۂ ہستی محبوب دو عالم کی ہے ایک ایک ادا یاد ڈوبے ...

    مزید پڑھیے

    شعلۂ درد بعنوان تجلا ہی سہی

    شعلۂ درد بعنوان تجلا ہی سہی لطف دیوانگی و ذوق تماشا ہی سہی دل نہیں لذت دیدار سے سرشار اگر وحشت جاں ہی سہی حسرت جلوہ ہی سہی یہ بھی کیا کم ہے کہ امید کرم میں گزرے رسم‌ و آئین وفا دہر میں عنقا ہی سہی کچھ تو ہے جس سے ہے قندیل غزل تابندہ فکر امروز و پریشانیٔ فردا ہی سہی ہجر میں ...

    مزید پڑھیے

    ہر شعر غزل کا کہہ رہا ہے

    ہر شعر غزل کا کہہ رہا ہے تجھ کو بھی بچھڑ کے دکھ ہوا ہے ہے شعلۂ جاں میں یاد تیری کیا آگ میں پھول کھل رہا ہے خورشید سحر طلوع ہو کر شبنم کا مزاج پوچھتا ہے کیا اس کو بتاؤں ہجر کے غم جس پر مرا حال آئنہ ہے میں کس سے کہوں فسانۂ غم ہر ایک کا دل دکھا ہوا ہے کیوں آ گئی درمیان دنیا یہ تیرا ...

    مزید پڑھیے

    یارائے گفتگو نہیں آنکھوں میں دم نہیں

    یارائے گفتگو نہیں آنکھوں میں دم نہیں یہ خامشی بھی عرض تمنا سے کم نہیں ویران کس قدر ہے گزر‌ گاہ آرزو اس رہ گزر میں کوئی بھی نقش قدم نہیں قائم رہی جنوں میں بھی اک وضع احتیاط دل خون ہو گیا ہے مگر آنکھ نم نہیں دل ہے جمال یار کی لذت سے فیضیاب اس آئنہ میں کوئی بھی تصویر غم ...

    مزید پڑھیے

    آج یوں درد ترا دل کے افق پر چمکا

    آج یوں درد ترا دل کے افق پر چمکا جیسے دو پل کے لیے صبح کا اختر چمکا یوں ضیا بار رہی ہجر کی شب یاد تری غم کا شعلہ ترے رخسار سے بڑھ کر چمکا خاک گلشن سے نہ کوئی بھی شرارا پھوٹا فصل گل آئی نہ کوئی بھی گل تر چمکا اب نہیں اہل نظر اہل بصیرت کوئی لعل سمجھے ہیں اسے جب کوئی پتھر چمکا اک ...

    مزید پڑھیے

    ہے وجہہ سکون دل آشفتہ نوا بھی

    ہے وجہہ سکون دل آشفتہ نوا بھی وہ آنکھ کہ ہے فتنۂ صد ہوشربا بھی ہے کار جنوں اہل جنوں کے لیے آساں یہ کام کبھی اہل فراست سے ہوا بھی تسکین دل و جاں ہے اگر وہ رخ زیبا اس قامت زیبا میں ہے اک حشر چھپا بھی جو سامنے آئے تو مری سمت نہ دیکھے دیتا ہے شب ہجر وہی مجھ کو صدا بھی اترے جو وہ ...

    مزید پڑھیے