سفر اور مسافر
ہے کٹھن بچو یہ جیون کا سفر ہے نہایت پر خطر اک اک ڈگر راہبر کے بھیس میں ہیں راہزن اس سفر کی ہیں فضائیں پر فتن آندھیاں غم کی اٹھیں گی ہر قدم رکھنا اپنے حوصلوں کا تم بھرم غم کو سانچے میں خوشی کے ڈھالنا ہر بلا کو مسکرا کر ٹالنا کارواں کو بھی پرایا مانئے اس سفر میں خود کو تنہا ...