گووند گلشن کے تمام مواد

10 غزل (Ghazal)

    آپ جب چہرہ بدل کر آ گئے

    آپ جب چہرہ بدل کر آ گئے سچ تو یہ ہے ہم بھی دھوکہ کھا گئے آپ اب آئے ہیں فصل گل کے بعد پھول جب امید کے مرجھا گئے اشک کیا چھلکے ہماری آنکھ سے لفظ بھی آواز میں بل کھا گئے ہم تمہارے آئنہ میں قید تھے تم تو بس بے کار میں گھبرا گئے توڑ لائے شیشۂ دل پھر کہیں تم اندھیرے میں کہاں ٹکرا ...

    مزید پڑھیے

    دل میں یہ ایک ڈر ہے برابر بنا ہوا

    دل میں یہ ایک ڈر ہے برابر بنا ہوا مٹی میں مل نہ جاے کہیں گھر بنا ہوا اک لفظ بے وفا کہا اس نے پھر اس کے بعد میں اس کو دیکھتا رہا پتھر بنا ہوا جب آنسوؤں میں بہہ گئے یادوں کے سارے نقش آنکھوں میں کیسے رہ گیا منظر بنا ہوا لہرو! بتاؤ تم نے اسے کیوں مٹا دیا خوابوں کا اک محل تھا یہاں پر ...

    مزید پڑھیے

    ہوا کے ہاتھ میں خنجر ہے اور سب چپ ہیں

    ہوا کے ہاتھ میں خنجر ہے اور سب چپ ہیں لہو لہان مرا گھر ہے اور سب چپ ہیں صدائیں بکھری پڑی ہیں تمام آنگن میں نظر نظر میں یہ منظر ہے اور سب چپ ہیں نہ بولنے کی مناہی نہ کوئی دشواری زباں سبھی کو میسر ہے اور سب چپ ہیں قصوروار ہوں اتنا کہ چشم دید تھا میں اور اب گناہ مرے سر ہے اور سب چپ ...

    مزید پڑھیے

    سنبھل کے رہیے گا غصہ میں چل رہی ہے ہوا

    سنبھل کے رہیے گا غصہ میں چل رہی ہے ہوا مزاج گرم ہے موسم بدل رہی ہے ہوا وہ جام برف سے لبریز ہے مگر اس سے لپٹ لپٹ کے مسلسل پگھل رہی ہے ہوا ادھر تو دھوپ ہے بندش میں اور چھتوں پہ ادھر لباس برف کا پہنے ٹہل رہی ہے ہوا بجھا رہی ہے چراغوں کو وقت سے پہلے نہ جانے کس کے اشاروں پہ چل رہی ہے ...

    مزید پڑھیے

    درد جب جب جہاں سے گزرے گا

    درد جب جب جہاں سے گزرے گا قافلہ ہو کے جاں سے گزرے گا فکر میں آئے گا سوال مرا اور جواب اس کا ہاں سے گزرے گا میں تو یہ سوچ بھی نہیں سکتا کوئی شکوہ زباں سے گزرے گا سامنے آئے گا مرا کردار ذکر جب داستاں سے گزرے گا پھر مجھے یاد آئے گا بچپن اک زمانہ گماں سے گزرے گا رہ گزر ہے اداس میری ...

    مزید پڑھیے

تمام