Gopaldas Neeraj

گوپال داس نیرج

گوپال داس نیرج کے تمام مواد

5 غزل (Ghazal)

    جتنا کم سامان رہے گا

    جتنا کم سامان رہے گا اتنا سفر آسان رہے گا جتنی بھاری گٹھری ہوگی اتنا تو حیران رہے گا اس سے ملنا نا ممکن ہے جب تک خود کا دھیان رہے گا ہاتھ ملیں اور دل نہ ملیں ایسے میں نقصان رہے گا جب تک مندر اور مسجد ہیں مشکل میں انسان رہے گا نیرجؔ تو کل یہاں نہ ہوگا اس کا گیت ودھان رہے گا

    مزید پڑھیے

    جب چلے جائیں گے ہم لوٹ کے ساون کی طرح

    جب چلے جائیں گے ہم لوٹ کے ساون کی طرح یاد آئیں گے پرتھم پیار کے چمبن کی طرح ذکر جس دم بھی چھڑا ان کی گلی میں میرا جانے شرمائے وہ کیوں گاؤں کی دلہن کی طرح میرے گھر کوئی خوشی آتی تو کیسے آتی عمر بھر ساتھ رہا درد مہاجن کی طرح کوئی کنگھی نہ ملی جس سے سلجھ پاتی وہ زندگی الجھی رہی ...

    مزید پڑھیے

    بدن پہ جس کے شرافت کا پیرہن دیکھا

    بدن پہ جس کے شرافت کا پیرہن دیکھا وہ آدمی بھی یہاں ہم نے بد چلن دیکھا خریدنے کو جسے کم تھی دولت دنیا کسی کبیر کی مٹھی میں وہ رتن دیکھا مجھے ملا ہے وہاں اپنا ہی بدن زخمی کہیں جو تیر سے گھائل کوئی ہرن دیکھا بڑا نہ چھوٹا کوئی فرق بس نظر کا ہے سبھی پہ چلتے سمے ایک سا کفن دیکھا زباں ...

    مزید پڑھیے

    ہے بہت اندھیار اب سورج نکلنا چاہیے

    ہے بہت اندھیار اب سورج نکلنا چاہیے جس طرح سے بھی ہو یہ موسم بدلنا چاہیے روز جو چہرے بدلتے ہیں لباسوں کی طرح اب جنازہ زور سے ان کا نکلنا چاہیے اب بھی کچھ لوگو نے بیچی ہے نہ اپنی آتما یہ پتن کا سلسلہ کچھ اور چلنا چاہیے پھول بن کر جو جیا ہے وہ یہاں مسلا گیا زیست کو فولاد کے سانچے ...

    مزید پڑھیے

    اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائے

    اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائے جس میں انسان کو انسان بنایا جائے جس کی خوشبو سے مہک جائے پڑوسی کا بھی گھر پھول اس قسم کا ہر سمت کھلایا جائے آگ بہتی ہے یہاں گنگا میں جھیلم میں بھی کوئی بتلائے کہاں جا کے نہایا جائے پیار کا خون ہوا کیوں یہ سمجھنے کے لیے ہر اندھیرے کو اجالے میں ...

    مزید پڑھیے