Girija Wiyas

گرجا ویاس

گرجا ویاس کے تمام مواد

7 غزل (Ghazal)

    خنجر کو رگ جاں سے گزرنے نہیں دے گا

    خنجر کو رگ جاں سے گزرنے نہیں دے گا وہ شخص مجھے چین سے مرنے نہیں دے گا پھر کوئی نئی آس وہ دے جائے گا دل کو ٹوٹے ہوئے شیشے کو بکھرنے نہیں دے گا دن ڈھلتے نکل آئے گا پھر یاد کا سورج سایہ مرے آنگن میں اترنے نہیں دے گا ہر شخص کو مہمان بنا لے گا وہ لیکن مجھ کو کبھی گھر اپنے ٹھہرنے نہیں ...

    مزید پڑھیے

    تیرے میرے خواب جدا

    تیرے میرے خواب جدا خوابوں کے اسباب جدا میرے دشمن تیرے دوست دونوں کے احباب جدا تیرا میرا ساتھ ہے یوں جوں صحرا سے آب جدا لب سے ساغر کیا ملتے محفل کے آداب جدا سونا سونا دل میرا دریا سے ہے آب جدا

    مزید پڑھیے

    کسی سے خواب کا چرچا نہ کرنا

    کسی سے خواب کا چرچا نہ کرنا تمناؤں کو بے پردا نہ کرنا زمانہ لاکھ بہکائے مگر تم وفاؤں کا کبھی سودا نہ کرنا خطاؤں کی سزا آخر ملے گی رلائے گا اسے توبہ نہ کرنا بچھڑتے وقت آنسو روک لینا تم اپنے آپ کو رسوا نہ کرنا تمہیں اچھی طرح پہچانتی ہوں وفا کا مجھ سے تم وعدہ نہ کرنا

    مزید پڑھیے

    آنکھوں میں نئے رنگ سجانے نہیں اترے

    آنکھوں میں نئے رنگ سجانے نہیں اترے اک عمر ہوئی خواب سہانے نہیں اترے آکاش پہ اڑتے رہے پانی کے پرندے کھیتوں کی مرے پیاس بجھانے نہیں اترے ہر موج تھی بے چین بہکنے کو کبھی سے خود آپ ہی دریا میں نہانے نہیں اترے بے نور ہیں چہرے یہاں مایوس ہے ہر دل امید کی کرنوں کے خزانے نہیں ...

    مزید پڑھیے

    اک تو ہی برباد نہیں

    اک تو ہی برباد نہیں کوئی یہاں آباد نہیں میرا دکھ ہے میں جانوں تجھ سے تو فریاد نہیں غم کی ماری دنیا میں کون ہے جو ناشاد نہیں سب ہیں اس کے قبضے میں کوئی یہاں آزاد نہیں ڈر مت اے پنچھی مجھ سے ساتھی ہوں صیاد نہیں

    مزید پڑھیے

تمام