کبھی کرم کبھی غیظ و غضب تو ہوگا ہی
کبھی کرم کبھی غیظ و غضب تو ہوگا ہی مزاج یار سلامت یہ سب تو ہوگا ہی کسی کے گھر میں بچھی ہو اگر صف ماتم کسی کی بزم میں جشن طرب تو ہوگا ہی تمہاری بات ہو یا ذکر حور و غلماں کا بیان شانہ و رخسار و لب تو ہوگا ہی ادب کے نام پہ ہوگی جو اتنی پابندی تو کوئی واقعہ سوئے ادب تو ہوگا ہی میں ...