یا رب دل و نظر پہ مسلط کبھی نہ ہو
یا رب دل و نظر پہ مسلط کبھی نہ ہو وہ بے خودی کہ جس میں شعور خودی نہ ہو اتنا نہ دور جاؤ حد اختلاف سے ممکن ہے پھر وہاں سے کبھی واپسی نہ ہو دل میں خلوص ہو تو ہو اک مستقل خلوص وہ کیا خلوص ہے جو کبھی ہو کبھی نہ ہو ترک تعلقات کی اک شرط یہ بھی تھی دل ٹوٹ جائے اور کوئی آواز بھی نہ ہو جی ...